
نئے نویلے دلہن دولہا کی ایک تصویر نے انٹرنیٹ صارفین کو سر کھجانے پر مجبور کردیا ہے، یہ تصویر ایک بصری دھوکے کی ہے جس میں نوبیاہتا جوڑے کو خوش گوار موڈ میں دکھایا گیا ہے، لیکن تصویر دیکھنے والوں کا موڈ خراب کر رہی ہے۔
زیرِ نظر تصویر میں ایک خوش باش دولہا ایک مسکراتی ہوئی دلہن کو اوپر اٹھائے ہوئے ہے ، لیکن یہ پوز لوگوں کے لیے رومانوی سے زیادہ پریشان کن ثابت ہورہا ہے۔
تصویر دیکھنے والے یہ جاننے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں کہ دلہن کی ٹانگیں اصل میں کہاں ہیں، بہت سے لوگوں کا کہنا ہے دلہن نے دولہا کے کندھوں کو ٹانگوں سے جکڑا ہوا ہے۔
درحقیقت، دولہا کے سفید لباس کی قمیض کا رنگ دلہن کے گاؤن کے چمکتے سفید رنگ سے بالکل میل کھاتا ہے، اس وجہ سے کچھ الجھن پیدا ہوگئی، اگر ایک نقطہ نظر سے دیکھا جائے تو ہاتھی دانت رنگ کی قمیض کی آستین ٹانگوں سے ملتی جلتی ہے۔
یہ بصری دھوکہ اصل میں چند سال پہلے دلہن کے بہنوئی نے شیئر کیا تھا، لیکن حال ہی میں دوبارہ وائرل ہو رہا ہے، لوگ اب بھی اتنے ہی پریشان ہیں جیسے کہ وہ پہلی بار تھے۔
اُس وقت Reddit پر مذکورہ بہنوئی نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ “پچھلے 10 منٹ سے میں اپنی بھابھی کو سمجھانے کی کوشش کر رہا ہوں کہ ایسا لگتا ہے کہ اس کی ٹانگیں اس کے شوہر کے کندھوں پر ہیں۔ لیکن انہیں ایسا نہیں لگ رہا۔”
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News