
سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کی جانب سے کراچی سمیت بڑے ائیرپورٹس پر سولر انرجی پلانٹ نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے توانائی بحران سے نمٹنے اور انرجی سیونگ کا منصوبہ تیار کرلیا ہے جس کے تحت ائیرپورٹس کو سولر توانائی پر منتقل کیا جائیگا۔
اس حوالے سے ڈی جی سی اے اے نے سولر انرجی پر منتقلی کے لئے فزیبلیٹی پلان کی تشکیل کے لئے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کردیں ہیں۔
سی اے اے حکام کا کہنا ہے کہ ائیرپورٹس کو سولر توانائی پر منتقلی سے اخراجات کی مد میں مالی طور پر بڑی بچت ممکن ہو گی۔
انرجی سیونگ پلان کے پائلٹ پراجیکٹ کے تحت سے پہلے کراچی ائیرپورٹ پر سولرانرجی پلانٹ لگانے کی تجویز ہے جبکہ تربت سمیت جن ائیرپورٹ پر بجلی فراہمی کا مسئلہ ہے ان ائیرپورٹ پر پر ترجیحات پر سولر انرجی پلانٹ نصب کرنے کی تجویز میں شامل ہے۔
اسکے علاوہ کراچی میں موجود سی اے اے ہیڈکوارٹرز کو بھی سولر انرجی پلانٹ نصب کرنے کا بھی پلان ہے۔
ڈی جی سی اے اے خاقان مرتضیٰ کی ہدایت پر انجینئرنگ شعبے کے حکام نے سولر انرجی پلانٹ نصب کرنے سے متعلق فزیبلٹی رپورٹ جلد مکمل کرنے پر کام تیز کردیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News