Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ بھر میں ڈائریا کی وبا بے قابو، کیسز کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کرگئی

Now Reading:

سندھ بھر میں ڈائریا کی وبا بے قابو، کیسز کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کرگئی

سندھ بھر میں ڈائریا کی وبا بے قابو ہونے کے باعث  کیسز کی تعداد 2 لاکھ  سے تجاوز کرگئی ہے۔

محکمہ صحت سندھ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق سندھ بھر میں ڈائریا کے پانچ سال سے زائد عمر کے 1 لاکھ 4 ہزار 621 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ دو ماہ میں 2 لاکھ 40 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سندھ بھر میں پیچش کے  پانچ سال سے زائد عمر میں 15 ہزار 278 کیسز جبکہ پانچ سال سے کم عمر کے بچوں میں 11 ہزار 425 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

 محکمہ صحت سندھ نے بتایا کہ ڈائریا سے جامشورو میں 1 ،عمر کوٹ میں 1 اور کیماڑی میں 1 شخص جاں بحق ہوا ہے۔

اسکے علاوہ  ڈائریا کے کراچی میں ایک دن میں 1372 کیسز رپورٹ ہوئے ، کراچی کے ضلع غربی میں ایک روز میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں میں   191 کیسز  رپورٹ ہوئے ہیں۔

Advertisement

محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ ضلع جنوبی میں  پانج سال سے کم عمر کے 162 جبکہ پانچ سال سے زائد کے 307 کیسز رپورٹ  ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت سندھ نے مزید بتایا کہ مجموعی طور پر 2 ماہ میں کراچی میں 40 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہیں۔

ہیضے سے کیسے بچا جائے؟

پروفیسر جمال رضا اور ڈاکٹر آفتاب نے شہریوں کو مشورہ دیا کہ شہریوں کو چاہیے کہ سب سے پہلے گھر میں آنے والے پانی (چاہے لائن کا ہو یا باہرسے آرہا ہو) کو اُبال لیں، دوسری سب سے اہم بات واش روم جانے کے بعد اور کھانا کھانے سے پہلے ہاتھوں کو ضرور دھوئیں۔

اگر کسی برتن میں پرانا پانی ذخیرہ کیا ہوا ہے تو وہ نکال کر تازہ پانی بھر لیں، باہر سے لایا ہوا سلاد یا پھل، سبزیاں انہیں صاف پانی سے دھوئیں، گھر سے بازاری رائتہ اور چٹنی کھانے سے گریز کریں، حتیٰ کہ ایک دن پرانا کھانا کھانے سے بھی گریز کرنا چاہیے۔ بازاری اشیا کھانے سے گریز کریں کیونکہ آپ کو معلوم نہیں کہ کون سا پانی استعمال کیا گیا ہے، سب سے اہم بات پانی اُبال کر پئیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر