Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہم الیکشن کے میدان میں پوری تیاری سے اتریں گے، شاہ محمود قریشی

Now Reading:

ہم الیکشن کے میدان میں پوری تیاری سے اتریں گے، شاہ محمود قریشی
شاہ محمود

شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم الیکشن کے میدان میں پوری تیاری سے اتریں گے۔

سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 25 مئی کا دن ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا، جتنی پولیس گردی کی گئی آمریت کے دور میں بھی نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ کارکنان کو بہادی سے مقابلہ کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، لانگ مارچ کی تیاریاں تیز کر دیں ہمیں اپنی غلطیوں سے سبق سیکھنا ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ غیر قانونی گرفتاریاں کی گئی جبکہ چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے سپریم کورٹ میں پیٹیشن ڈائر کر دی ہے، ضمنی الیکشن ہو رہے ہیں ہم پوری تیاری سے میدان میں اتریں گے۔

Advertisement

سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی نے درخواستیں طلب کر لی ہیں، الیکشن کمیشن کی جانب سے مخصوص نشتوں پر ابھی تک نامزدگی نہ ہونا باعث تشویش ہے۔

ایم این ایز ، ایم پی ایز سابق وزراء سمیت دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی جبکہ راجہ یاسر ہمایوں ، سینیٹر اعجاز چوہدری ، برگیڈر اعجاز شاہ ، عمر سرفراز چیمہ ، رائے عزیز اللہ ، میاں محمود الرشید  ، مسرت چیمہ ، پیر سیدالحسن شاہ ، میاں اسلم اقبال ، ڈاکٹر مراد راس ، ڈاکٹر یاسمین راشد ، طالب نکئی ، پیر صمصام بخاری ، یاور بخاری، ہاشم ڈوگر ، سبطین خان ، رائے تیمور بھٹی ، چوہدری سجاد مہیس ،نصر اللہ گھمن ، ظہیر عباس کھوکھر ، زین قریشی ، اشرف سوہنا ، صوبائی پارٹی اور ضلعی صدرو نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر