چوہدری برادران
چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویزالہیٰ نے یو اے ای کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی جدید ترقی میں ان کا بڑا اہم کردار تھا جبکہ چوہدری پرویزالٰہی نے کہا کہ یو اے ای ایک عظیم فرمانروا سے محروم ہوگیا۔
مسلم لیگی قائدین کا مزید کہنا تھا کہ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے درجات بلند فرمائے۔
واضح رہے کہ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یو اے ای کے صدر اور ابو ظہبیٰ کے حکمران شیخ خلیفہ بن زائد النہیان انتقال کرگئے ہیں۔
اس حوالے سے متحدہ عرب امارات کی وزارت برائے صدارتی امور کی جانب سے ابو ظہبیٰ کے حکمران شیخ خلیفہ بن زائد النہیان کے انتقال پر 40 دن کے سوگ کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ وزارت کی جانب سے جاری اعلان میں 3 دن کی عام تعطیل کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔
وزارت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اس دوران متحدہ عرب امارات کے قومی پرچم بھی سرنگوں رہیں گے جب کہ یو اے ای کی تمام وزارتوں اور اداروں میں کام آج سے ہی روک دیا گیا ہے جبکہ وفاقی اور مقامی اداروں میں بھی کسی قسم کا کام نہیں کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
