
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے پاکستان میں نرسنگ کے شعبے کی تعلیم و تربیت کا معیار بڑھانے اور مناسب معاوضوں کے لئے اصلاحات کی جائیں گی۔
نرسوں کے عالمی دن کے موقع پر وزیراعظم شہبازشریف نے دنیا بھر میں نرسنگ کے شعبے سے وابستہ افراد کو خراج تحسین پیش کی ہے۔
نرسنگ کے شعبے سے وابستہ خواتین اور مرد حضرات کو بہتر سہولیات اور معاوضوں کی ادائیگیوں کو بہتربنانے کی ضرورت ہے
Advertisementپاکستان میں نرسز کے شعبے کے حالات کار میںبہتری، تعلیم وتربیت کامعیار مزید بڑھانے ، معاوضوں کو مناسب بنانے کے لئے اصلاحات کریں گے
— Prime Minister’s Office (@PakPMO) May 12, 2022
وزیراعظم ہاؤس سے جاری کیے جانے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ نرسز انسانیت کی خدمت کا بہت بڑا شعبہ ہے، ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہیں۔
پیغام میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں نرسز نے شاندار خدمات انجام دی ہیں جو تاریخ کا سنہری اور قابل فخر باب ہے۔
پیغام میں بتایا گیا ہے کہ عالمی ادارہ صحت کی دنیا کی 100 بہترین نرسز اینڈ مڈوائف لیڈرز کی درجہ بندی میں 10 پاکستانی خواتین کا سرفہرست ہونا ان کی خدمات کا عالمی اعتراف ہے۔
طب کے شعبے میں خدمات کی فراہمی میں نرسز کاکردار بہت بنیادی اور کلیدی ہے، مشکل حالات اور تکلیف میں مبتلا مریضوں کی دیکھ بھال میں نرسز کی خدمات قابل تحسین ہیں۔
اس موقع پر پیغام میں واضح کیا گیا کہ نرسنگ کے شعبے سے وابستہ خواتین اور مرد حضرات کو بہتر سہولیات اور معاوضوں کی ادائیگیوں کو بہتربنانے کی ضرورت ہے
پیغام میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم پاکستان میں نرسز کے شعبے کے حالات کار میں بہتری، تعلیم و تربیت کا معیار مزید بڑھانے، معاوضوں کو مناسب بنانے کے لئے اصلاحات کریں گے۔
اسکے علاوہ خواتین نرسز خاص طور پر معاشرتی نامناسب رویوں کا شکار بنتی ہیں جس کی حوصلہ شکنی اور اس ضمن میں آگاہی پھیلانے کی ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News