
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ تمام اتحادی جماعتوں نے فیصلہ کیا ہے کہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے ہاتھ پاؤں باندھے جائیں گے تو ہم اتحادیوں کے ساتھ عوام میں جائیں گے۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ حکومت کو سپورٹ کیا جائے تو ملک کو مشکلات سے نکال سکتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معاشی حالت کے ذمے دار ہم نہیں ہیں یہ سب نالائق حکومت کا کیا دھرا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ ہم نے نہیں کیا لیکن اب معاہدے کی تجدید نہ ہوئی تو معیشت کو نقصان ہوگا۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ نوازشریف کہہ چکے ہیں اتحادیوں کو سرپرائز نہیں دیں گے اور جو فیصلہ ہوگا وہ باہمی مشاور ت سے کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News