Advertisement
Advertisement
Advertisement

عثمان بزدار کا استعفیٰ غلط ہے، عمر سرفراز چیمہ

Now Reading:

عثمان بزدار کا استعفیٰ غلط ہے، عمر سرفراز چیمہ
عمر سرفراز چیمہ

سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا استعفیٰ ہی غلط ہے۔

سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ استعفیٰ دینے اور قبول کرنے والے کو دیکھنا چاہیے تھا کہ  آئینی ہے یا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ عدالتی کارروائی کے بعد ہی وزیراعلیٰ کے دفتر پر قبضہ کیا گیا جبکہ ایڈوکیٹ جنرل پنجاب  کی رپورٹ کے مطابق  عثمان بزدار کا استعفیٰ ایک ردی کے ٹکرے کے برابر ہے ۔

انہوں نے کہا کہ عید سے پہلے وزیر اعلیٰ سے زبردستی اختیارات لیے گئے اور اب عدالت سے بھی یہی استدعا ہے کہ عدالتی حکم  کالعدم قرار دے۔

خیال رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمر سرفراز چیمہ کی بطور گورنر عہدے سے برطرفی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

Advertisement

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمر چیمہ کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کرتے ہوئے سماعت کے لیے لارجر بینچ تشکیل دیا جس کے بعد کیس کی سماعت منگل تک ملتوی کردی گئی۔

دوسری جانب لاہور ہائی کورٹ میں وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو عہدے سے ہٹانے اور نئے الیکشن کروانے کی درخواست پر سماعت ہوئی جس میں استدعا کی گئی کہ حمزہ شہباز کا بطور وزیر اعلیٰ حلف کالعدم قرار دیا جائے۔

سماعت کے دوران عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کر کے 25 مئی کو جواب طلب کر لیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کو تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کی کال
کراچی چڑیا گھر کی مادہ ریچھ رانو کو اسلام آباد منتقل کرنے کی تیاریاں
پاکستان میزبانوں کی درخواست پر افغان طالبان سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر رضامند
جہلم میں بااثر زمیندار کا حیوانیت بھرا ظلم، گائے کی ٹانگ کاٹ دی
چین کا پاکستانی خلا بازوں کو تربیت دینے کا باضابطہ اعلان
کراچی، گھر کی چھت توڑ کر سریا نکالنے والا باپ ملبے تلے دب کر جاں بحق، بیٹا زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر