آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے پاکپتن میں ایم پی اے میاں نوید کے والد کے قتل کے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے پاکپتن میں ایم پی اے میاں نوید کے والد کے قتل کے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے اور آر پی او ساہیوال سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔
انہوں نے سینئر افسران کو موقع پر پہنچنے کا حکم دیا اور کہا کہ واقعے کے حقائق سامنے لاتے ہوئے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔
راؤ سردار نے کہا کہ قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے، لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
