
وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے چینی کی قیمت میں کمی کے لئے فوری ایکشن لے لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ شریف فیملی کی ملکیت میں تمام شوگر ملوں سے چینی 70 روپے کلو کے حساب سے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی ٹیم کے شوگر ملز ایسوسی ایشن سے مذاکرات ہوئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز نے تمام شوگر ملوں کو چینی 70 روپے کلو فروخت کرنے کی تلقین کی، شوگر ملز ایسوسی ایشن کو حتمی فیصلے کے لئے 24 گھنٹے کا وقت دے دیا گیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عوام کو سستے داموں چینی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News