
2022 کے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ سے قبل شائقین کے سروے کے بعد پاکستان کے کپتان بابر اعظم کو سمرسیٹ کا اب تک کا بہترین ٹی ٹوئنٹی کھلاڑی قرار دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹاپ رینکنگ بلے بازنے ٹورنامنٹ کے 2020 ایڈیشن میں سمرسیٹ کی جرسی پہنی اور سات اننگز میں 218 رنز بنائے، جس کی اوسط 36.33 تھی ۔
سمرسیٹ کے ساتھ ان کے کیریئر کی بہترین اننگز 62 گیندوں پر 114 رنز ہیں ۔
واضح رہے کہ بابر اعظم نے سمرسیٹ کے ساتھ اپنے دور میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 5000 رنز بنانے کا کارنامہ انجام دیا اور وہ کرس گیل اور شان مارش کے بعد یہ سنگ میل عبور کرنے والے تیسرے بلے باز بن گئے۔
بابر اعظم ویسٹ انڈیز کے ساتھ آئندہ سیریز کی وجہ سے اس سال کے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ مقابلے کا حصہ نہیں ہوں گے ۔
یاد رہے کہ بابر اعظم دی ہنڈریڈ کے افتتاحی ایڈیشن کے ڈرافٹ میں سب سے مہنگے کھلاڑی تھے۔
پاکستانی کپتان اس موسم گرما میں دی ہنڈریڈ کے ڈرافٹ میں سب سے مہنگے کھلاڑیوں میں شامل تھے لیکن انہوں نے ذاتی وجوہات کی بنا پر ٹورنامنٹ کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News