Advertisement
Advertisement
Advertisement

گرمی کی شدت میں اضافہ، سندھ حکومت کا کسانوں کو احتیاطی تدابیر برتنے کا مشورہ

Now Reading:

گرمی کی شدت میں اضافہ، سندھ حکومت کا کسانوں کو احتیاطی تدابیر برتنے کا مشورہ

گرمی کی شدت میں اضافے کے بعد سندھ حکومت نے کسانوں کو احتیاطی تدابیر برتنے کا مشورہ دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق منظوروسان کی محکمہ زراعت کے تمام ضلعی افسران کو گرمی میں اضافے کے پیش نظر کسانوں کےلئے کیمپس قائم کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

مشیرزراعت منظور وسان نے کہا کہ دوپہر12 بجے سے سہ پہر 4 بجے تک تیزدھوپ میں کام کرنے سے کسان اجتناب کریں اور کسان سر کو کپڑے سے ڈھانپ کر کام کریں۔

منظور وسان نے کہا کہ فصلوں کو ضرورت کے مطابق پانی دیں، سندھ میں جہاں پانی کی زیادہ قلت ہے وہاں فصلوں کو صبح یا شام کے وقت پانی کا اسپرے کریں۔

انہوں نے کہا کہ گرمی لگنے کی صورت میں کسان فورن قریبی اسپتال میں جائیں، انتہائی گرم اور خشک موسم سبزیوں، باغات اور فصلوں پر دباؤ ڈال سکتا ہے۔

Advertisement

 منظوروسان نے مزید کہا کہ کسان موسمی حالات کے مطابق فصلوں کو پانی دینے کا انتظام کریں۔

کراچی میں جاری گرمی کی لہر سے متعلق محکمہ موسمیات کی جانب سے اہم بیان جاری کردیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت زیریں سندھ میں آج سے گرمی کی شدت میں اضافہ ممکن ہے جس کے بعد  درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر قائد میں گرمی کا سلسلہ  15 مئی تک جاری رہے گا جبکہ آج کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کا دوٹوک مؤقف اور ذبیح اللہ مجاہد کا گمراہ کن بیان، استنبول مذاکرات کی اصل حقیقت
آرمی چیف کو 'چیف آف ڈیفنس فورسز' کا عہدہ دینے کی تجویز؛ 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ سامنے آگیا
ای چالان سسٹم کا نفاذ؛ ٹریفک اہلکاروں کے ضلعی پولیس میں تبادلوں پر پابندی عائد
مسلم لیگ ق کا 27ویں آئینی ترمیم کی حمایت کا اعلان
وفاقی کابینہ نے 27 ویں آئینی ترمیم کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی منظوری دے دی
شہداءِ نومبر، لیفٹیننٹ کرنل محمدحسن حیدر شہیدسمیت 4 شہداءکی دوسری برسی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر