Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی آئی اے کے نئے سی ای او کی تقرری کا معاملہ، اجلاس بے نتیجہ ختم

Now Reading:

پی آئی اے کے نئے سی ای او کی تقرری کا معاملہ، اجلاس بے نتیجہ ختم

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز(پی آئی اے) کے نئے سی ای او کی تقرری کے معاملے پر  پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹر کا ہنگامی اجلاس بے نتیجہ ختم ہوا۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے چیئرمین اسلم آر خان کی صدارت میں بورڈ ممبران نے مختلف امیدواروں کے ناموں پر غور کیا جس پر موجودہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر پی آئی اے بورڈ ممبران نے  تشویش کا اظہار کیا۔

ذرائع پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے مطابق موجودہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر کسی امیدواروں کے حتمی نام بھیجنا مشکل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے  پی آئی اے سی ای او کے عہدے کے لیے ایئر وائس مارشل نورعباس، ایکٹنگ سی ای او امان اللہ قریشی، سابق سی ایف او پی آئی اے نیئر حیات اور فیصل ملک کے ناموں پر غور کیا گیا ہے۔

ذرئع نے بتایا کہ ایئر مارشل ارشد ملک کے 25 اپریل کو تین سال کی میعاد پوری ہونے پر  سی ای او پی آئی اے کا عہدہ خالی پڑا ہے جبکہ ایئر وائس مارشل عامر حیات قائم مقام سی ای او پی آئی اے کے طور ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔

Advertisement

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں 7 میں سے تین نام فائنل کرکے وزیراعظم شہباز شریف  کو بھیجنے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر