Advertisement
Advertisement
Advertisement

بنگلور میں شدید گرمی کے بعد بارش اور ژالہ باری

Now Reading:

بنگلور میں شدید گرمی کے بعد بارش اور ژالہ باری

بھارت میں جاری شدید گرمی کی لہر کے دوران بنگلور کے باسیوں نے شدید بارش اور ژالہ باری کا لطف بھی اٹھایا۔

ژالہ باری اور شدید بارش سے بنگلور کے لوگوں نے راحت کی سانس لی وہیں بھارت کے شمالی علاقوں میں جاری ہیٹ ویو نے لوگوں کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔

بنگلور کے کئی حصوں میں آج زبردست بارش اور ژالہ باری ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے کرناٹک کی راجدھانی میں مزید تین دن تک ‘موسلا دھار بارش’ کی پیش گوئی کی ہے۔

گرمی کے ستائے بنگلورو کے رہائشیوں نے آج شہر میں اولے پڑنے کے مناظر پوسٹ کیے ہیں۔ بنگلور کے مختلف علاقوں میں فلڈ وارننگ بھی جاری کر دی گئی ہے۔

بنگلور کے باشندے شدید بارش اور ناقابل برداشت گرمی کی گرمی سے دوہری پریشانی سے لڑ رہے ہیں۔ شدید موسم نے بجلی کی مسلسل بندش کا اثر شہر میں حالات کو مزید خراب کر دیا ہے۔

یہ بارش بنگلور میں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کرنے کے ایک دن بعد ہوئی ہے جس میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35.2 ڈگری سیلسیس کو چھو رہا ہے۔

بھارت کی کئی ریاستیں شدید گرمی کی لہر کی زد میں ہیں۔ راجستھان، پنجاب، جموں و کشمیر اور دہلی کے چند مقامات پر آج درجہ حرارت 46 ڈگری سیلسیس کو عبور کر گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر