Advertisement
Advertisement
Advertisement

آؤٹ آف فارم کوہلی کے لئے بریٹ لی کا مشورہ

Now Reading:

آؤٹ آف فارم کوہلی کے لئے بریٹ لی کا مشورہ

سابق آسٹریلوی فاسٹ بالر بریٹ لی نے آؤٹ آف فارم ویرات کوہلی کو مشورہ دیا ہے کہ دوبارہ فارم میں آنے کے لئے کرکٹ سے وقفہ لیں۔

بریٹ لی نے کہا کہ ایک مضبوط ویرات کوہلی کا مطلب ایک مضبوط ٹیم ہے اور مشورہ دیا کہ وہ اپنے دماغ کو تازہ کرنے کے لیے کرکٹ سے وقفہ لیں۔

ایک خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق آسٹریلوی فاسٹ بالر نے کہا یہ تشویش کی بات ہے کہ ویرات کوہلی کے بلے سے رنز نہیں آ رہے ہیں، میں چاہتا ہوں کہ وہ زیادہ سے زیادہ رنز بنائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز احمد آباد میں آئی پی ایل کے دوسرے کوالیفائر میچ میں راجھستان رائلز نے رائلز چیلنجرز بنگلور کو سات وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کھیلنے کا اعزاز اپنے نام کیا۔

بڑا نام ہونے کے باوجود ویرات کوہلی آئی پی ایل کے رواں سیزن میں اپنی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور کے لئے ایک بھی میچ وننگ اننگ نہ کھیل سکے۔

Advertisement

ویرات کوہلی، جنہوں نے تقریباً تین سالوں سے بین الاقوامی سنچری نہیں بنائی ہے، اپنے کیریئر کے بدترین دور سے گزر رہے ہیں۔

بریٹ لی نے کہا کہ سب سے مشکل کام تب ہے جب ویرات رنز نہیں بناتا، انہوں نے ویرات کوہلی کو مشورہ دیا کہ وہ کرکٹ سے کچھ عرصے کے لئے وقفہ لیں۔

واضح رہے کہ ویرات کوہلی نے 16 آئی پی ایل کھیلوں میں 22.73 کی اوسط سے کم اوسط سے 341 رنز بنائے۔ رواں  آئی پی ایل میں، انہوں نے زیادہ تر کھیلوں میں آر سی بی کی اننگز کا آغاز کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک بھارت مصافحہ تنازع پر حارث رؤف کا بیان سامنے آگیا
ایشیا کپ، سری لنکا نے افغانستان کی لنکا 6 وکٹوں سے ڈھا دی
میجر لیگ کرکٹ کمپنی نے امریکی کرکٹ بورڈ کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں مایوس کن کارکردگی، ارشد ندیم کی قوم سے معذرت
اسرائیل کھیلے گا تو فیفا ورلڈ کپ ہم نہیں کھیلیں گے، اسپین کا بڑا اعلان
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: ارشد ندیم فائنل میں میڈل حاصل نہ کرسکے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر