موسم کوئی بھی ہو اس کی شدت جسم میں مختلف تبدیلیاں لے کرآتی ہے، کبھی یہ تبدیلیاں مثبت ہوتی ہیں اورکبھی منفی۔
موسم گرما امراضِ قلب کے مریضوں کے لئے خطرناک موسم ثابت ہو سکتا ہے۔
ماہرین صحت کا اس سلسلے میں یہ کہنا ہے کہ صرف سخت سردیوں میں ہی امراضِ قلب کے مریضوں کو احتیاط کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ سخت گرمیوں میں بھی ایسا ہو سکتا ہے اور گرم موسم دل کے افعال کو متاثر کرسکتا ہے۔
کینیڈین ماہرین نے یہ بھی خبردار کیا ہے کہ دنیا میں گرمی بڑھنے سے دل کی بیماریوں میں اضافے کا خطرہ بڑھ گیا ہے جبکہ غریب ملکوں میں رہنے والے بزرگ افراد ان سے زیادہ متاثر ہوں گے۔
یہ بات انہوں نے شدید گرمی اور بیماریوں میں تعلق کے حوالے سے مختلف مطالعات کا نئے سرے سے جائزہ لینے کے بعد دریافت کی ہے۔
ان کا کہنا ہے دل کی بیماریوں میں اضافے کا معاملہ صرف گرمی کی شدید لہروں تک محدود نہیں بلکہ گرمیوں کے موسم میں اوسط درجہ حرارت بڑھنے سے بھی امراضِ قلب میں اضافہ ہورہا ہے۔
یہ خطرہ ان افراد، بالخصوص بزرگوں کےلیے زیادہ ہے جو غریب طبقے سے تعلق رکھتے ہیں اور جن کے پاس گرمی کی شدت سے بچنے کےلیے روم کولراورایئرکنڈیشنر جیسی سہولیات موجود نہیں۔
1 ایک تحقیق کے مطابق امراض قلب میں مبتلا لوگوں کے لیے کہر آلود، گرم اورسرد موسم خطرناک ہوسکتا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ انسانی جسم کو بہت زیادہ ٹھنڈا اور بہت گرم نہیں رہنا چاہیے کیونکہ موسم کی یہ دونوں شدت دل کے عمل کو متاثر کرتی ہیں۔
اس تحقیق میں یہ بھی پتہ چلا کہ انسانی جسم کا درجہ حرارت جب زیادہ بڑھ جاتا ہے تو انسانی جسم کا پروٹین گرمی کی وجہ سے کام نہیں کر پاتا جبکہ جسم کو چلانے کے تمام کیمیائی عمل کو بھی یہی چلاتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
