
انٹرنیٹ نے ہماری زندگی اتنی سہل بنا دی ہے کہ اب چھوٹی سے چھوٹی بات کی تصدیق اور تلاش کے لیے ہم گوگل کھول کر بیٹھ جاتے ہیں۔
ویسے تو گوگل پر اربوں کی تعداد میں معلوماتی موضوع ہوجود ہیں، لیکن جب بات کی جائے خواتین کی، تو ان کی سرچ ہسٹری انوکھی ہی نکلتی ہے۔
فی الحال تو ہم آج بات کریں گے پاکستانی خواتین کے سرچ رزلٹس کے بارے میں کہ آیا ایسی کیا چیزیں ہیں جن کی تلاش میں ہماری خواتین وقت صرف کرتی ہیں۔
مشاہدے میں آیا ہے کہ پاکستانی خواتین اپنے بڑھتے ہوئے وزن سے کافی پریشان ہیں اور اس کو قابو کرنے کے طریقوں کی تلاش میں سرگرداں رہتی ہیں، کبھی کوئی ٹوٹکا آزمایا جاتا ہے تو کبھی کوئی ورزش، اور ان طریقوں کی تلاش میں خواندہ خواتین کی جانب سے گوگل کا سہارا بھی لیا جاتا ہے۔
سال 2021 کی بات کریں تو پاکستان کی تقریباً دو کروڑ خواتین نے گوگل کا استعمال کیا، ان صارفین کی عمریں 15 سے 34 سال کے درمیان تھیں اور زيادہ تر نے گوگل سے جو سوالات پوچھے وہ وزن کنٹرول کرنے کے حوالے سے تھے یا بڑھے ہوئے وزن کو کم کرنے کے بارے میں۔
چوبیس سال سے بڑی عمر کی زیادہ تر خواتین نے گوگل پر سب سے زیادہ وزن کم کرنے کے طریقے معلوم کرنے کی کوشش کی اور گوگل سے یہی معلوم کرنے کی کوشش کرتی رہیں کہ کون سی ایکسرسائز کی جائے یا کون سی غذا کھائی جائے جو وزن کم کر دے؟
علاوہ ازیں پاکستانی خواتین رنگ گورا کرنے، خوبصورت جلد، بال لمبے، گھنے کرنے اور کھانا پکانے کی تراکیب کے لیے بھی گوگل کا رخ کرتی رہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News