Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایک وقت تھا والدہ کے ڈائلاسز کے لیے بھی پیسے نہیں تھے، راحت فتح علی خان

Now Reading:

ایک وقت تھا والدہ کے ڈائلاسز کے لیے بھی پیسے نہیں تھے، راحت فتح علی خان

پاکستان کے مشہور گلوکار راحت فتح علی خان ماضی کو یاد کر کے افسردہ ہوگئے۔
پاکستان کے لیجنڈری گلوکار راحت فتح علی خان نے انکشاف کیا ہے کہ ایک وقت تھا کہ ان کے پاس مہمان کو کھانا کھلانے اور والدہ کے ڈائلاسز کے لیے بھی پیسے نہیں تھے۔

راحت فتح علی خان نے عید کے موقع پر نجی ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے زندگی میں بہت مشکل حالات بھی دیکھے ہیں، ایسا نہیں ہے کہ ان کے پاس ہمیشہ سے ہی دولت اور شہرت تھی۔
انہوں نے کہا کہ اب جب وہ معاشی طور پر خوشحال ہو چکے ہیں، ان کے پاس اب بھی 1991 میں خریدی گئی کار موجود ہے اور ان کی خواہش ہے کہ وہ ان کے پاس رہے، کیوں کہ اسے دیکھ کر انہیں حوصلہ ملتا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں راحت فتح علی خان نے کہا کہ آج کل کے قوال استاد نصرت فتح علی خان کے گائے ہوئے کلام کو گاکر روزی روٹی کما رہے ہیں، نئے قوالوں کو قوالی کا کچھ علم نہیں۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Ustad Rahat Fateh Ali Khan (@officialrfakworld)


ان کا کہنا تھا کہ استاد نصرت فتح علی خان کو سننا ہی بہت کچھ سکھا دیتا ہے اور قوال اسی چیز کا فائدہ اٹھا کر ان کے گائے ہوئے کلاموں کو گا کر خود کو استاد نصرت فتح کا روحانی شاگرد قرار دیتے ہیں۔

Advertisement
انہوں نے قوالوں کو مشورہ دیا کہ انہیں قوالی سیکھنی چاہیے اور انہیں اپنی نئی نسل کو بھی سکھانا چاہیے۔
انہوں نے ایک واقعہ بتایا کہ ماضی میں ان کے پاس علی الصبح ایک مہمان آئے تو اس وقت ان کے گھر میں صرف دو انڈے اور ایک بریڈ پڑا تھا، انہوں نے وہ تیار کرکے مہمان کی مہمان نوازی کی، کیوں کہ اس وقت ان کے پاس مزید چیزیں خریدنے کے لیے بھی پیسے نہیں تھے۔
راحت فتح علی خان کے مطابق وہ مہمان انہیں ایک شو کے ایڈوانس پیسے دینے آئے تھے اور انہیں پہلے مقامی شو کے لیے ایڈوانس میں 20 ہزار روپے ملے، جو کہ ان کی والدہ کے ڈائلاسز کے پورے مہینے کا خرچ تھا۔

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Ustad Rahat Fateh Ali Khan (@officialrfakworld)

Advertisement


ان کا کہنا تھا کہ وہ ایسا وقت تھا کہ ان کے پاس والدہ کے ڈائلاسز کے لیے بھی پیسے نہیں تھے مگر ان پر خدا کا کرم ہوا اور ان کا مسئلہ حل ہوگیا۔
راحت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ زندگی میں مشکل حالات دیکھنے کی وجہ سے ان میں کبھی غرور آہی نہیں سکتا۔
انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ استاد نصرت فتح علی خان اور والدہ کی دعاؤں کی وجہ سے کامیاب ہوئے۔
راحت فتح علی خان نے اس دوران اپنے کیرئیر سے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اپنا پہلا سولو شو برطانوی شہر برمنگھم میں 1985 میں کیا تھا، اس وقت وہ کم عمر تھے اور لوگوں نے انہیں بچہ اور استاد نصرت فتح علی خان کا شاگرد سمجھ کر پیار دیا مگر اب وہ خود اپنی پہچان بنا چکے ہیں۔

Advertisement
انہوں نے اس بات پر خدا کے شکرانے ادا کیا کہ آکسفورڈ یونیورسٹی نے انہیں نہ صرف اعزازی ڈگری دی بلکہ ان کے نام سے وہاں اسٹوڈیو بھی بنایا۔

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Ustad Rahat Fateh Ali Khan (@officialrfakworld)

اپنی نجی زندگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے راحت فتح علی خان نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ان کی پہلی محبت اہلیہ ہیں اور انہوں نے ان سے پسند کی شادی کی تھی، ان کے سسرال والے انہیں رشتہ دینے کو تیار ہی نہ تھے اور انہوں نے بڑی مشکلوں سے رشتہ حاصل کیا۔

Advertisement
انہوں نے بتایا کہ ان کے صاحبزادے شاہ زمان بھی ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کلاسیکل گائیکی کو سیکھ رہے ہیں، وہ ہارمونیم چلانے کے ماہر بن چکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر