
ارجنٹینا کے مرکزی بینک نے تمام مالیاتی اداروں کو کرپٹو کرنسی اور اثاثوں سے متعلق تمام لین دین روکنے کا حکم جاری کردیا ہے۔
ٹیکنالوجی ویب سائٹ گیجٹس 360 کے مطابق سینٹرل بینک نے یہ اعلان ایک ایسے وقت میں کیا ہے جب کچھ دن قبل ہی ارجنٹینا کے بینکوں نے دنیا بھر میں بٹ کوائن اور دیگر کرپٹو کرنسیوں کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے اپنے پلیٹ فارم پر ان کی خرید و فروخت کا آپشن شامل کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: وکی پیڈیا نےعطیات میں بٹ کوائن وصول کرنے سے انکار کردیا
بینکو سینٹرل ریپبلک آف ارجنٹینا ( بی سی آر اے) کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تمام بینک اور مالیاتی ادارے اپنے کلائنٹس کو ڈیجیٹل اثاثوں سے متعلق آپریشنز کی اجازت نہیں دے سکتے۔
جب کہ بینک بھی صارفین کو کرپٹو کرنسی میں لین دین کی خدمات فراہم نہیں کرسکتے کیوں کہ انہیں مرکزی بینک کی جانب سے ریگولیٹ نہیں کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: گولڈ مین سکس بٹ کوائن کی ضمانت پر قرض فراہم کرنے والا دنیا کا پہلا بینک
اعلامیےمیں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس پابندی کا اطلاق ان تمام اثاثوں پر بھی ہوگا جن کے ریٹرنز کا تعین کرپٹو کرنسیوں میں ہونے والے تغیرات کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ اس ہفتے کے آغاز میں ارجنٹینا کے سب سے بڑے نجی بینک ’ بینکو گیلیسیا‘ نے اپنے پلیٹ فارمز پر کرپٹو کرنسی کی خرید و فروخت کا آپشن شامل کیا تھا۔ جس کے بعد ایک اور نجی بینک ’بُرو بینک‘ نے بھی اپنے صارفین کو بٹ کوائن، ایتھر، یو ایس ڈی کوائن اور رپل جیسی کرپٹو کرنسیوں کی خریداری کا آپشن فراہم کردیا تھا۔
اس حوالے سے بی سی آر اے کا کہنا ہے کہ ہمارے بورڈ آف ڈائریکٹر کو اس بات پر تحفظات لاحق ہیں کہ کرپٹو کرنسی سے پورے مالیاتی نظام کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔
بین الاقوامی مالیاتی جریدے بلومبرگ میں شایع ہونے والی رپورٹ کے مطابق بڑھتےہوئے افراط زر کی وجہ سے ارجنٹینا میں کرپٹو کرنسی کو اپنانے والوں کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ اور اس ملک کا شمار کرپٹو کو وپنانے والے دس سرفہرست ممالک میں کیا جاتا ہے۔
رواں سال مارچ میں ارجنٹینا کی حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈز کے ساتھ 45 ارب ڈالر کے قرض کی دوبارہ بحالی کے لیے ایک معاہدہ کیا جس میں کرپٹو کرنسی کے استعمال کی حوصلہ شکنی بھی شامل ہے۔
جب کے بعد حکومتی سطح پر یادداشت جاری کی گئی جس میں کہا گیا تھا کہ حکومت منی لانڈرنگ اور رقوم کی غیر قانونی ترسیل کے تناظر میں کرپٹو کرنسی کے استعمال کی حوصل شکنی کرے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News