
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ شرپسند عناصر کو کراچی کا امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی آج اسلام آباد مین ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات سے دوران کراچی شہر کی امن و امان کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی ہے۔
اس دوران وزیرِ اعظم کو سندھ کی انتظامی و امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جبکہ کراچی میں گزشتہ دنوں رونما ہونے والے دہشتگردی کے واقعات پر بھی بریفنگ پیش کی گئی ہے۔
اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شرپسند عناصر کو کراچی کا امن و امان خراب کرنے کی کسی طور اجازت نہیں دیں گے۔
خیال رہے کہ ملاقات میں اتفاق کیا گیا ہے کہ دوران کراچی کی ترقی و خوشحالی کیلئے وفاقی و صوبائی حکومت بھرپور تعاون سے کام کریں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News