Advertisement
Advertisement
Advertisement

واٹس ایپ صارفین نئے انتہائی دلچسپ فیچر کے دیوانے ہوگئے

Now Reading:

واٹس ایپ صارفین نئے انتہائی دلچسپ فیچر کے دیوانے ہوگئے

واٹس ایپ پر ایک نیا ایموجی ری ایکشن فیچر متعارف کرایا گیا ہے، جسے ایپلی کیشن صارفین کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

واٹس ایپ صارفین اب کسی بھی پیغام پر چھ ایموجیز میں سے کسی ایک کے ساتھ ردعمل کا اظہار کر سکتے ہیں۔

چیٹ ایپ سلیک کی طرح، یہ آپ کو پیغام کے بالکل وہی جذبات دکھانے کی سہولت فراہم کرتا ہے جو آپ محسوس کر رہے ہیں۔

اس نئے ٹول میں فی الحال انگوٹھا (تھمب)، سرخ دل، رونے اور ہنسنے والا چہرہ، اداس چہرہ، اور ‘دعا کرنے والا’ ایموجی شامل کیا گیا ہے۔

The new tool lets you select from one of six emojis

Advertisement

ایک ٹویٹر صارف کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ نیا فیچر “اب تک کی سب سے بہترین چیز ہے”۔

ایک اور صرف لکھتے ہیں کہ “میں واٹس ایپ ری ایکشن فیچر سے واقعی خوش ہوں، اب میں بات چیت کو آسانی سے ختم کر سکتا ہوں!!”

ایموجیز کا استعمال کرتے ہوئے واٹس ایپ پر ردعمل کا اظہار کیسے کریں؟

واٹس ایپ پر میسج ری ایکشنز بھیجنا فیس بک میسنجر ری ایکشنز کی طرح کام کرتا ہے۔

آپ کو بس اتنا کرنا ہے کہ موصول ہونے والے کسی بھی پیغام کو دیر تک پریس کریں، چھ ایموجیز ظاہر ہوں گے۔ آپ جو چاہتے ہیں اسے صرف ٹیپ کریں اور یہ پیغام پر پاپ اَپ ہوجائے گا۔ جو آپ کے دوستوں کو بنا کچھ لکھے ہی سمجھا دے گا کہ آپ ان کی باتوں کے بارے میں کیسا محسوس کر رہے ہیں۔

صرف میسج ری ایکشن ہی واٹس ایپ میں آنے والا واحد نیا فیچر نہیں ہے۔

Advertisement

ایپ نے حال ہی میں غائب ہونے والے پیغامات کو شامل کیا ہے۔

بالکل Snapchat کی طرح، اضافی رازداری کے لیے آپ کے پیغامات ایک مقررہ مدت کے بعد خود ختم ہوجائیں گے۔

ایپ ایک ساتھ ایک سے زیادہ ڈیوائسز پر کام شروع کرنے کے لیے بھی تیار ہے، یعنی جب ایپ استعمال کرنے کی بات آتی ہے تو آپ ایک فون کے ساتھ نہیں پھنسیں گے۔

واٹس ایپ میٹا (سابقہ فیس بک) کی ملکیت ہے، اور مارک زکربرگ کے اہم کاروباری شعبوں میں سے ایک کے طور پر Instagram اور Facebook کے ساتھ منسلک ہے۔

یہ ایپلی کیشن اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا استعمال کرتی ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ آپ جو کچھ آپ اپنے دوستوں کو بھیجتے ہیں اس کی رازداری برقرار رہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی سروس متاثر
انٹرنیٹ کی رفتار میں انقلاب؛ دنیا کی پہلی آل فریکوئنسی 6 جی چپ تیار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر