Advertisement
Advertisement
Advertisement

بیلف کو لاہور پولیس سے  مغوی حافظ نوید ایڈووکیٹ کی بازیابی کا حکم 

Now Reading:

بیلف کو لاہور پولیس سے  مغوی حافظ نوید ایڈووکیٹ کی بازیابی کا حکم 
سانحہ نو مئی

پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف نو مئی کے چھ مقدمات کی سماعت 26 ستمبر تک ملتوی

لاہورکی مقامی عدالت نے بیلف کو پولیس سے مغوی حافظ نوید ایڈووکیٹ کی بازیابی کا حکم دے دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج ندیم انجم سلیمی نے رانا کاشف کی درخواست پرتحریک انصاف کے کارکن کو پولیس حراست سے بازیاب کرانے کا حکم دیا۔

درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ حافظ نوید ایڈووکیٹ ہائیکورٹ اور پی ٹی آئی کے کارکن ہیں۔ لانگ مارچ کے اعلان کے بعد کے پولیس نے رات کو حافظ نوید کو اٹھا لیا۔

عدالتی آرڈر

وکیل درخواست گزار نے مؤقف پیش کیا کہ پولیس نے غیر قانونی طور پرحافظ نوید ایڈووکیٹ کو گرفتار کیا ہے۔ خدشہ ہے کہ پولیس حافظ نوید کو جھوٹے مقدمات میں نامزد نہ کردے۔

Advertisement

عدالتی

دخواست میں عدالت سے یہ بھی کہا گیا کہ خدشہ ہے کہ پولیس جعلی پولیس مقابلے میں حافظ نوید ایڈووکیٹ کو قتل نہ کردے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ حافظ نوید ایڈووکیٹ کو پولیس حراست سے بازیاب کرانے کا حکم دے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے سینیٹراعجازچودھری نے بھی لانگ مارچ معاملے پرگرفتاریوں کیخلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

درخواست میں صوبائی حکومت اور آئی جی پنجاب و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے گرفتاریاں کی گئی ہیں۔ لانگ مارچ کے دوران سڑکوں کو بند کیا جا رہا ہے۔

سینیٹراعجازچودھری نے درخواست میں استدعا کی کہ لاہورہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے گرفتار کارکنوں کو رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔ تحریک انصاف کے گرفتار کارکنوں کو رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر