
حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ کٹھ پتلی اپنے قتل کی سازش کا الزام لگا کر خاموش ہو گیا۔
پیپلز پارٹی کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو نے روسی دورے کا دفاع کر کے نیازی کے سازشی بیانیے کو مٹی میں ملا دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کٹھ پتلی اپنے قتل کی سازش کا الزام لگا کر خاموش ہو گیا، پہلے عدلیہ پر الزام لگاتا تھا، اب تعریفوں پر اتر آیا ہے، بحران خان کے پاس بیچنے کیلئے کوئی چورن نہیں بچا۔
حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ اس کے دو ہی ٹھکانے ہیں، اڈیالہ یا لاہور کا پاگل خانہ، توشہ خانہ اورفارن فنڈنگ کیس اس کیلئے ڈراؤنے خواب بن چکے ہیں، بزدل خان خود سامنے نہیں آتا ہمیشہ دوسروں کو ڈھال بناتا ہے۔
پیپلز پارٹی کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ انسانی حصار بنا کر کب تک بنی گالا میں دبکے رہو گے؟
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News