
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے انتشار اور تقسیم کی سازش کو روکنا ہے اور پاکستان کو پرامن اور خوشحال ملک بنانا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ڈی چوک کا دورہ کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں سے گفتگو کی اور فرائض انجام دینے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کی۔
Visited D-chowk along with the PM Shehbaz Sharif to acknowledge the grit and determination of law enforcement agencies. Their colossal role in maintaining the situation of law and order in the Capital was admired during the visit. pic.twitter.com/wdou5rEF4P
Advertisement— Rana SanaUllah Khan (@RanaSanaullahPK) May 26, 2022
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے مشکل حالات میں ڈٹ کر دفاع کیا اور عوام کے جان و مال کو تحفظ فراہم کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیکیورٹی فورسزکی کارکردگی کو سراہتا ہوں جنہوں نے قانون کے مطابق فرائض انجام دیئے۔
وزیراعظم نے کہا کہ آئین و قانون کے راستے پرچلیں گے تو ہی ملک آگے بڑھے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News