انڈین پریمئیر لیگ کے فائنل سے قبل ہونے والی اختتامی تقریب میں انتظامیہ نے دنیا کی سب سے بڑی کرکٹ جرسی کی نقاب کشائی کی۔
انڈین پریمئیر لیگ کی انتظامیہ نے لیگ کو تنازعات اور فکسنگ کے عفریب سے بچانے کے بجائے اپنی ساری توانائی کرکٹ جرسی بنانے میں جھونک دی۔
آئی پی ایل 2022 کی اختتامی تقریب احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کرکٹ شائقین کے لیے ایک عجیب و غریب سرپرائز کے ساتھ شروع ہوئی.
گراؤنڈ میں بھارت کے سابق ہیڈ کوچ روی شاستری نے کمپئیرنگ کے فرائض انجام دیئے۔
بالی ووڈ کے سپر اسٹار رنویر سنگھ نے بھرے گھر کے سامنے پرفارم کیا۔ تقریب میں موسیقی کے ماہر اور آسکر ایوارڈ یافتہ اے آر رحمان کی خصوصی پرفارمنس بھی پیش کی گئی۔
روی شاستری نے شائقین کو بتایا کہ لیگ انتظامیہ 15 سال مکمل ہونے پر کرکٹ کی سب سے بڑی جرسی کی نقاب کشائی کرنے جا رہا ہے جو کہ گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی درج ہو چکی ہے۔
A 𝗚𝘂𝗶𝗻𝗻𝗲𝘀𝘀 𝗪𝗼𝗿𝗹𝗱 𝗥𝗲𝗰𝗼𝗿𝗱 to start #TATAIPL 2022 Final Proceedings. 🔝 #GTvRR
Presenting the 𝗪𝗼𝗿𝗹𝗱'𝘀 𝗟𝗮𝗿𝗴𝗲𝘀𝘁 𝗖𝗿𝗶𝗰𝗸𝗲𝘁 𝗝𝗲𝗿𝘀𝗲𝘆 At The 𝗪𝗼𝗿𝗹𝗱'𝘀 𝗟𝗮𝗿𝗴𝗲𝘀𝘁 𝗖𝗿𝗶𝗰𝗸𝗲𝘁 𝗦𝘁𝗮𝗱𝗶𝘂𝗺 – the Narendra Modi Stadium. @GCAMotera 👏 pic.twitter.com/yPd0FgK4gN
— IndianPremierLeague (@IPL) May 29, 2022
روی شاستری نے بتایا کہ کرکٹ جرسی کی لمبائی 66 میٹر ہے اور اس کی چوڑائی 42 میٹر ہے اور یہ دنیا کی سب سے بڑی کرکٹ جرسی ہے۔
واضح رہے کہ آئی پی ایل 2022 کا فائنل سیزن کی دو سب سے متاثر کن ٹیموں، ڈیبیو کرنے والی گجرات لائنز اور پہلے سیزن کی فاتح راجستھان رائلز کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
