
پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ ہوم سیریز کے لیے ملتان کو مقام کے طور پر تصدیق کرنے سے پہلے وفاقی حکومت کی تحریری اجازت کا انتظار کر رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق حکومت نے بورڈ کو وینیو راولپنڈی سے ملتان منتقل کرنے کا گرین سگنل دے دیا ہے تاہم پی سی بی کو تحریری اجازت کا انتظار ہے۔
ملتان میں گرم موسم کے پیش نظر میچز شام 4 بجے شروع ہوں گے۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز 8، 10 اور 12 جون کو کھیلی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News