Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت سندھ تمام اضلاع میں یکساں ترقی چاہتی ہے، مرتضیٰ وہاب

Now Reading:

حکومت سندھ تمام اضلاع میں یکساں ترقی چاہتی ہے، مرتضیٰ وہاب

مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ حکومت سندھ تمام اضلاع میں یکساں ترقی چاہتی ہے۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ضلع وسطی میں سو پارکوں کی تزئین و آرائش کے تحت 26ویں پارک کا افتتاح کردیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ شالیمار پارک ایک طویل عرصے سے بنجر اور خراب حالت میں تھا، ضلع وسطی میں آج بیک وقت چار پارکوں کا افتتاح کیا جا رہا ہے، ضلع وسطی میں اربن فاریسٹ بھی بنائے جا رہے ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پارک اور شجر کاری وقت کی ضرورت ہے، ہر شہری کو ایک درخت لگانا چاہیے، حکومت سندھ تمام اضلاع میں یکساں ترقی چاہتی ہے۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے مطابق کم ترقی یافتہ اور نظر انداز کئے گئے علاقوں میں بھی ترقیاتی منصوبے شروع کئے گئے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ کراچی کے تمام علاقوں کے مکینوں کو بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی ہمارا وژن ہے اور بلاتفریق ان سہولتوں کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شہری ہماری ان کاوشوں میں شامل ہوں اور اپنے شہر کی تعمیر میں مل جل کر کام کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر