
اعجاز اسلم آج کل سوشل میڈیا پر تنقید کیزد میں ہیں اس کی وجہ عروہ حسین کے بارے میں ان وہ بیان ہے جو انہوں نے ایک شوکے دوران دیا۔
اعجاز اسلم سے شو کے دوران میزبان نے پوچھا کہ انڈسٹری میں کسے تمیز سیکھنے کی ضرورت ہے اس پرانہوں نے عروہ حسین کا نام لیا اور کہا میں سنا ہے کہ ان کو بہت غصہ آتا ہے اور وہ فوراً ہی غضبناک ہوجاتی ہیں جبکہ ایک دو بار انہوں نے ڈائریکٹر کو بھی مشورے اور ہدایت دے ڈالی، تاہم انہوں ساتھ یہ بھی کہا میں نے سنا ہے لیکن میں نے ابھی تک عروہ کے ساتھ کام نہیں کیا اور میرا ایسا کوئی اتفاق نہیں ہوا اور ہوسکتا ہے یہ غلط ہو دونوں طرف کی بات سننی چاہئے اور وہ میرے لئے قابل احترام ہیں۔
اعجاز اسلم کی عروہ کے بارے اس گفتگو کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر ایک بحث شروع ہوگئی اور مداحوں کی جانب سے یہ کہا جانے لگا کہ جب انہوں عروہ کا برا برتاؤ نہیں دیکھا تو اس بارے میں بات کرنے ضرورت نہیں تھی۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
اس سارے تناظر میں عروہ حسین کا آفیشل بیان بھی سامنے آگیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ وہ اعجاز اسلم کی جانب سے لگائے گئے تمام الزامات کی تردید کرتی ہیں تاہم انہوں نے اعتراف کیا وہ اپنے ڈائریکٹرکے ساتھ ڈرامے کے حوالے گفتگو ضرور کرتی رہتی ہیں، ساتھ عروہ کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ وہ اپنے سینئرز کا احترام کرتی ہیں اور سینئرز کو چاہئے وہ بھی ان کا احترام کریں انہوں نے اس بات کی بھی تائید کی شاید اعجاز اسلم کا ارادہ انہیں نقصان پہنچانا نہیں تھا لیکن اکثر اوقات اس کے طرح کے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے تنقید کی راہ ہموار ہوجاتی ہےانہوں نے ساتھ ہی آغا علی اور حنا الطاف کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس گفتگو میں حصہ نہیں لیا۔
اس بیان کے بعد عروہ حسین کو سوشل میڈیا پر کافی سراہا جارہا ہے کہ انہوں نے اس سارے معاملے کا بہت ہی بہتر انداز میں جواب دیا جس سے نہ کسی کی دل آزاری ہوئی اور نہ کوئی نئی بحث کا آغاز ہوا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News