
احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی سیاست سے نہیں ملک سے پیار ہے۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے یوم تکبیر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن پاکستان کے لئے یوم آزادی کا دوسرا دن ہے، نواز شریف نے بھارت کے 5 ایٹمی دھماکوں کے مقابلے میں 6 دھماکے کئے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہوگیا، اس سفر میں پاکستان کی قوم نے بہت سختیان بھی جیلی ہیں،اگر پاک فوج نے فیصلہ کیا کہ ہم سیاست سے دور رہے گے ہم مداخلت نہیں کرے گے۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے 22 کروڑ عوام کے جذبات کی ترجمانی کی ہے لیکن عمران خان کو یہ پسند نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی سیاست سے نہیں ملک سے پیار ہے اور ہم پاکستان کے قومی اداروں کو غیر سیاسی حیثیت میں مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں لیکن عمران نیازی کو یہ منظور نہیں ہے۔
احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کی عدلیہ پر حملہ کرتا ہے، پاکستان کی سپریم کورٹ اسکے غیر آئینی اقدم کینسل کر دیتی ہے یا خارج کر دیتی ہے تو عمران نیازی جلسوں میں سپریم کورٹ کے ججوں کی وہ توہین کرتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر الیکشن اس کے فارن فنڈنگ کے کیس میں اس کی چوری پکڑتا ہے تو وہ الیکشن کمیشن پہ گالی گلوچ کرکے ڈرانے کی کوشش کرتا ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ عمران نیازی کا یہ وطیرہ ہے کہ جو ادراہ اسکی چوری پکڑے گا یہ اس کی کردار کشی کرے گا جبکہ عمران نیازی آج اپنی بدمعاشی دھونس کے ساتھ پاکستان کے قومی اداروں کو متاثر کرکے اپنے خلاف فیصلے روکنے کی سازش کرتا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ آج وہ دھند ھناتا پھر رہا ہے جبکہ یہ پورے ملک کے نظام کو بھی تباہ کرنا چاہتا ہے کیونکہ وہ نہیں چاہتا کہ اس سے کوئی اس کی 4 سال کی کارکردگی کا حساب لے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ایک مہینہ لڑائی لڑی ہے کہ اس عذاب سے بچ جائیں، اور پھر سب ملک ماہر معاشیات نے اتفاق رائے سے کہا کہ آپ کو یہ کڑوا گھونٹ پینا پڑے گا اس لئے نہیں کہ کوئی ہماری نالائقی ہے بلکہ اس لئے کہ ہمیں عمران نیازی کے 4 سالوں کے گناہوں کا بوجھ اٹھانا ہے۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ عمران نیازی سن لو جس ملک کے پاس ایٹم بم ہوتا ہے وہ ملک غلام نہیں ہوتا جبکہ پاکستان کے بچے بچے کو پتہ ہے کہ ہم ایٹمی طاقت ہیں نہ کوئی ڈکٹیشن دے سکتا ہے اور نہ لے سکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News