
ن لیگ نے سیاست قربان کرکے ریاست کو بچایا، حمزہ شہباز
لاہورہائی کورٹ میں وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کوعہدے سے ہٹانے کیلئے ایک اور درخواست دائرکردی گئی۔
درخواست شہری منیر احمد کی طرف سے دائرکی گئی جس میں درخواست گزار نے مؤقف پیش کیا کہ حمزہ شہبازغیر قانونی اورغیرآئینی الیکشن میں وزیراعلیٰ بنے۔
شہری نے درخواست میں مؤقف پیش کیا کہ ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری نے وزیراعلیٰ کا غیرآئینی اورغیرقانونی الیکشن منعقد کیا۔ چیف سیکرٹری پنجاب کو حمزہ شہباز کا وزیراعلیٰ کا جاری نوٹیفکیشن واپس لینے کی درخواست کی۔
وکیل درخواست گزار نے مؤقف میں کہا کہ چیف سیکرٹری پنجاب نے اس معاملے پر تاحال کوئی کارروائی نہیں کی۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد حمزہ شہباز اکثریت کھو چکے ہیں۔
شہری منیر احمد نے درخواست میں کہا کہ حمزہ شہبازغیر قانونی طور وزیراعلیٰ کے اختیارات استعمال کررہے ہیں۔ وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نےغیر قانونی طور پر بیوروکریسی میں تبادلے کیے اور کررہے ہیں۔
درخواستگزار نے مؤقف اپنایا کہ حمزہ شہباز وزیراعلیٰ بننے سے پہلے چیف سیکرٹری اور آئی جی کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔ اب حمزہ شہباز بدنیتی کی بنیاد پر سارے غیر قانونی اقدامات کررہے ہیں۔
شہری نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ کے اختیارات استعمال کرنے سے روکنے کا حکم دے۔ عدالت وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کو عہدے سے ہٹانے کے احکامات جاری کرے۔
یہ خبر بھی پڑھیں
نئے وزیراعلی پنجاب کے خلاف درخواستوں پرفریقین کو نوٹس
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News