مارگلہ ہلز آتشزدگی کیس کی مبینہ ملزمہ ٹک ٹاکر ڈولی عینی شاہد کی گواہی سُن کر رو پڑیں۔
سوشل میڈیا پر ٹِک ٹاکر ڈولی کی ایک اور ویڈیو بےحد تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جوکہ صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔
اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مارگلہ ہلز آتشزدگی کیس کی مبینہ ملزمہ ٹک ٹاکر ڈولی عینی شاہد کے ساتھ موجود ہیں اور اس کی گواہی سُن کر وہ اچانک رو پڑتی ہیں۔
مارگلہ ہلز آتشزدگی کیس میں ٹک ٹاکر نوشین سعید عرف ڈولی نے یہ ویڈیو اپنی بےگناہی ثابت کرنے کے لئے جاری کی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈولی اُسی مقام پر موجود ہیں جہاں جنگل میں آگ لگائی گئی تھی۔
ویڈیو میں ڈولی کے ساتھ موجود اُس علاقے کا بزرگ شہری بتاتا ہے کہ ’جھاڑیوں میں آگ سانپوں کو مارنے کے لیے لگائی گئی تھی۔‘
بزرگ شہری نے بتایا کہ ’ڈولی نے آگ نہیں لگائی بلکہ آگ پہلے سے لگی ہوئی تھی، ٹک ٹاکر آئیں، گاڑی سے اُتریں اور جہاں آگ لگی تھی وہاں اپنی ویڈیوز بنوائیں۔‘
انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ڈولی نے کیپشن میں لکھا کہ ’سب جانتے ہیں کہ میں نے آگ نہیں لگائی اور نہ ہی میں اپنے سیلون سے کوہسار گئی، میرے پاس اب بھی بہت سے ثبوت ہیں۔‘
ڈولی نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’آگ اُن بےحس اور مطلبی لوگوں نے لگائی جو دوسروں کا تماشہ بناکر خوش ہوتے ہیں۔‘
ٹک ٹاکر نے کہا کہ ’مجھے رونا، اس شخص کی انسانیت اور سچائی دیکھ کر آیا، جس سے میرا کوئی رشتہ نہیں، اُس نے میرے لیے سچ بولا اور میں اتنے دن تک اپنا وقت مطلبی لوگوں پر ضائع کرتی رہی۔‘
اُنہوں نے کہا کہ ’یہ آگ بہت سے مطلبی لوگوں کو بےنقاب کرگئی ہے۔‘ڈولی نے مزید کہا کہ ’میں ردعمل سے نہیں ڈرتی لیکن میں اس بات سے ڈرتی ہوں کہ ہم ایک کمیونٹی کے طور پر کہاں جا رہے ہیں۔‘
واضح رہے کہ مارگلہ ہلز آتشزدگی کیس میں ٹک ٹاکر نوشین سعید عرف ڈولی کی 27 مئی تک عبوری ضمانت منظور کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
