Advertisement
Advertisement
Advertisement

پہلے معیشت کو مستحکم کرکے پھر ہم الیکشن کی طرف جائیں گے، وزیر خزانہ

Now Reading:

پہلے معیشت کو مستحکم کرکے پھر ہم الیکشن کی طرف جائیں گے، وزیر خزانہ
مفتاح اسماعیل

مفتاح اسماعیل کا پیپلزپارٹی میں شمولیت کا امکان

وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ پہلے معیشت کو مستحکم کرکے پھر ہم الیکشن کی طرف جائیں گے۔

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ روس نے تیل اور گندم پر 30 فیصد رعایت کی کوئی پیشکش نہیں کی تھی۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ بجٹ میں سبسڈیز واپس لینے اور ٹیکس میں اضافے کا امکان ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت نے تیل کے لیے روس سے رابطہ کیا تھا، پابندیاں عائد ہونے کے بعد روس نے کوئی جواب نہیں دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے گندم کے لیے یوکرین اور روس سے رابطہ کیا ہے، دونوں ملکوں میں سے جو بھی ہمیں گندم فراہم کرے گا ہم خرید لیں گے۔

Advertisement

مفتاح اسماعیل نے یہ بھی کہا کہ پابندیوں کے باعث روس سے تیل خریدنا انتہائی مشکل ہوگا۔

وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ روس نے تیل اور گندم پر 30 فیصد رعایت کی کوئی پیشکش نہیں کی تھی، اگر روس ہمیں پیشکش کرے اور پاکستان پر کوئی پابندی نہ ہو تو ہم اس پر غور کر سکتے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی نظریں بجٹ پر ہیں اس کے بعد معاہدہ متوقع ہے، بجٹ میں سبسڈیز واپس لینے اور ٹیکس میں اضافہ کا امکان ہے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ عمران خان نے ہمیں پھنسانے کے لیے سبسڈیز کا اعلان کیا تھا، ن لیگ کے دونوں سابق وزرائے اعظم کا خیال تھا کہ ہمیں فوری الیکشن کروانا چاہیے۔

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام میں توسیع کے لیے ہمیں انتخابات نہ کروانے کا فیصلہ کرنا پڑا، پہلے معیشت کو مستحکم کرکے پھر ہم الیکشن کی طرف جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر