ویسٹ انڈیز کے سابق فاسٹ بالر اور مشہور کمنٹیٹر ایان بشپ نے کہا ہے کہ کیرون پولاڑڈ کی کرکٹ اب بھی باقی ہے۔
کرکٹ کی مشہور و معروف ویب سائٹ سے بات کرتے ہوئے ایان بشپ نے کہا کہ انڈین پریمئیر لیگ میں ان کی کارکردگی مایوس کن ہے لیکن اگر وہ اپنے کھیل کو نئے انداز میں بہتر بنائیں تو مزید چند سال اور کرکٹ کھیل سکتے ہیں۔
ایان بشپ نے پولارڈ کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی کرکٹ کا ازسر نو جائزہ لیں اور پھر دوبارہ کرکٹ شروع کریں، پولارڈ ایسا کھلاڑی ہے جو خود کو ہر صورتحال میں ڈھال سکتا ہے۔
کیرن پولارڈ نے آئی پی ایل کے موجودہ سیزن میں اپنے 11 میچز میں 14.40 کی اوسط اور 107.46 کے اسٹرائیک ریٹ سے صرف 144 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں. جو کسی بھی آئی پی ایل ایڈیشن میں ان کا سب سے کم ہے۔
اس سے قبل 2011 میں کیرون پولارڈ نے آئی پی ایل میں 130 سے کم اسٹرائیک ریٹ پر سیزن کا اختتام کیا تھا۔
ایان بشپ نے کہا کہ پولارڈ کے انڈین پریمئیر لیگ کے سابقہ ریکارڈ کو دیکھیں تو حیران کن خوشی محسوس ہو گی، جس میں پولارڈ نے اپنی فرنچائز کے لئے بہترین کھیل پیش کیا۔
ایان بشپ نے کہا کہ فرنچائز کے لیے کیرون پولارڈ لازم و ملزوم رہا ہے۔ آپ اسے بطور فرنچائز نہیں بھول سکتے، اس لیے وہ اسے ہر ممکن موقع فراہم کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
