Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان یاسین ملک کی سزا کے خلاف تمام ممکنہ اقدامات کرے گا، عاصم افتخار

Now Reading:

پاکستان یاسین ملک کی سزا کے خلاف تمام ممکنہ اقدامات کرے گا، عاصم افتخار

عاصم افتخار نے کہا ہے کہ پاکستان حریت رہنما یاسین ملک کی سزا کے خلاف تمام ممکنہ اقدامات کرے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی جانب سے حریت رہنما محمد یاسین ملک کو من گھڑت الزامات پر بھارتی عدالت سے سزا کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے عالمی انسانی حقوق قوانین کی کھلی خلاف ورزی کی، وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ انسانی حقوق کمشنر اور او آئی سی سیکرٹری جنرل کو خطوط ارسال کیے ہیں۔

عاصم افتخار نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیری قیادت اور عوام کے خلاف انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف آواز اٹھاتا رہے گا، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے 23 سے 26 مئی تک سوئٹزرلینڈ کا دورہ کیا، وزیر مملکت خارجہ امور حنا ربانی کھر بھی ان کے ہمراہ تھیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وزیر خارجہ بلاول نے چینی ہم منصب وانگ ژی کی دعوت پر چین کا پہلا دورہ کیا، بھارتی حکومت کی جعلی کارروائیوں سےکشمیری تحریک آزادی کی جدوجہد کمزور نہیں ہو گی۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ بھارت کے 5 اگست 2019 کے غاصبانہ اقدامات کے بعد کشمیریوں کی جدوجہد تیز ہوئی، پاکستان نے کسی معاملے پر پہلو تہی نہیں کی، ہمیشہ سفارتی سطح پر معاملہ اٹھایا۔

عاصم افتخار نے کہا ہے کہ پاکستان نے کشمیر کا معاملہ اقوام متحدہ، او آئی سی، عالمی فورمز، اہم ممالک کے دارالحکومتوں میں اٹھایا، پاکستان جلد کشمیری کے ساتھ ہونے والی بربریت کا معاملہ انسانی حقوق کونسل میں اٹھائے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی حکومت کی طرف سے اس طرح کے ہتھکنڈوں سے تحریک آزادی کشمیر پر کوئی منفی اثرات مرتب نہیں ہونگے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے تحریک کمزور ہونے کے بجائے مضبوط ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو مراسلہ لکھ رہے ہیں، پاکستان حریت رہنما یاسین ملک کی سزا کے خلاف تمام ممکنہ اقدامات کرے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی میں آج موسم کیسا رہے گا؟
مسئلہ کشمیر کے بغیر بھارت سے کوئی بات نہیں ہوسکتی، وزیراعظم
بابا گرونانک کی 486 ویں برسی، پہلے روز دنیا بھر سے 2 ہزار یاتری کرتارپور پہنچے
تنازعات عالمی امن کو خطرے میں ڈال رہے ہیں،شہبازشریف، عالمی یوم امن پر پیغام
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر