
اختیارولی خان نے کہا ہے کہ یو ٹرن خان آپ خود پاکستان کے سب سے بڑے چور اور لوٹے ہیں۔
ترجمان ن لیگ خیبرپختونخوا اختیارولی خان نے عمران نیازی کی کوہاٹ تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی جھوٹوں کا سردار ہے اور انکی ساری سیاست جھوٹ کا مینار ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران کو اب نیوٹرل ایمپائر کیساتھ کھیلنا سیکھنا ہوگا ورنہ پویلین کا راستہ ناپیں، الحمدللہ پاکستان ایک آزاد ملک ہے اور پاکستانی قوم ایک آزاد قوم ہے۔
اختیارولی خان کا کہنا تھا کہ عمران نیازی کے پی حکومت کے وسائل گزشتہ نو سال سے لوٹ رہے ہیں، عمران صاحب مہنگائی آپکا دیا ہوا تحفہ ہے ورنہ پاکستان میں ایسے حالات پہلے کبھی نہ تھے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان کو جھوٹ بولتے کبھی شرم نہیں آتی نہ ہی حیاء آتی ہے، آپکی حکومت میں شبر زیدی نے پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا سرکاری اعلان کیا تھا۔
ترجمان ن لیگ خیبرپختونخوا نے کہا کہ عمران بتائیں پختونخوا کو بجلی کا خالص منافع کیوں نہی دیا ؟ کیا خیبرپختونخواہ صرف آپکی گندی سیاست کو سپورٹ کرنے کیلئے ہے ؟
انہوں نے یہ بھی کہا کہ دو کروڑ لوگوں کو عمرانی حکومت خط غربت سے نیچے لے گئی، ہمت ہے تو پچاس لاکھ گھروں ،ایک کروڑ نوکریوں اور 350 ڈیموں پر بات کریں۔
اختیارولی خان کا کہنا تھا کہ یو ٹرن خان آپ خود پاکستان کے سب سے بڑے چور اور لوٹے ہیں، چیلنج دیتا ہوں عمران بی آر ٹی ، فارن فنڈنگ ، مالم جبہ سکینڈل پر دو منٹ تقریر کرلیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران ملک میں خانہ جنگی اور انارکی پھیلا کر پاکستان کے وجود کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔
ترجمان ن لیگ خیبرپختونخوا اختیارولی خان کا مزید کہنا تھا کہ عمران پاکستان مخالف کسی بیرونی ایجنڈے کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں، عمران صاحب الیکشن وقت پر ہونگے آپکی مرضی سے نہیں ہونگے۔
واضح رہے اس سے قبل چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کوہاٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ امپورٹڈ حکومت خوفزدہ ہے، دن کے وقت جلسہ ہوتا تو اصل تعداد سامنے آرہی ہوتی۔
انہوں نے کہا تھا کہ ن لیگ کے مقابلے میں زرداری سب پر بھاری ہے، آصف زرداری وفاق میں بھی ہے اور سندھ پر بھی قبضہ کیے بیٹھا ہے، یہ درست ہے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھنے لگی ہیں۔
عمران خان نے کہا تھا کہ ڈیزل،آصف زرداری اور چیری بلوسم نے زور لگا کر ہماری حکومت گرائی، اس وقت سب سے زیادہ مزے آصف زرداری کررہا ہے، یہ لوگ امریکیوں کو کہیں گے خدا کے لیے ہماری مدد کرو۔
چیئرمین تحریک انصاف نے کہا تھا کہ امریکی کبھی ایسے ڈالرز نہیں دیتے، وہ مزید غلامی کراوئیں گے، ہم نے گندم پر بھی 30 فیصد کم کا معاہدہ کر لیا تھا، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں سب سے زیادہ نقصان قبائلی علاقوں کے عوام کو ہوا۔
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ مہنگائی اور اسٹاک ایکسچینج گرنے سے ساری گالیاں ن لیگ کو پڑ رہی ہیں، ہم نے روس سے 30فیصد سستی گندم اور تیل کا معاہدہ کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News