
بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق صوبے کے 32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں تمام پولنگ مٹیریل،بیلٹ پیپرز، پولنگ بیگز اور پولنگ اسٹاف کو آج اپنے اپنے پولنگ اسٹیشنز پر مکمل سیکورٹی کے ساتھ پہنچایا جائے گا۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پولنگ مٹیریل کی تقسیم کا کام تمام 32 اضلاع میں صبح 8 بجے سے شروع ہوچکا، ریٹرننگ افسران کے دفتر سے پولنگ مٹیریل کی تقسیم ہو رہی ہے۔
الیکشن کمیشن نے بتایا کہ سیکورٹی کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، اسپشل سیکرٹری الیکشن کمیشن چیف الیکشن کمشنر کی ہدایات پر کوئٹہ کنڑول روم سے پولنگ سامان کی ترسیل کے عمل کی نگرانی کر رہے ہیں۔
سیکرٹری الیکشن کمیش اور چیف الیکشن کمشنر تمام انتظامات کی سنٹرل کنڑول روم اسلام آباد سے نگرانی کر رہے ہیں۔
پہلے مرحلے کے 32 اضلاع میں بہت سے پولنگ اسٹیشنز دور دراز اور حساس علاقوں میں ہیں جبکہ 32 اضلاع کی ٹوٹل 5226 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔
ان اضلاع میں 16195 امیدواران ہیں جن میں 132 خواتین بھی شام ہیں جبکہ کل ووٹرز کی تعداد ساڑھے 35 لاکھ سے زائد ہے۔
تمام پریذائیڈنگ افسران آج شام کو پہنچ کر پولنگ اسٹیشن اور پولنگ بوتھ قائم کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News