دبئی میں جاری دنیا کے سب سے بڑے چاکلیٹ شو میں ماڈلز نے چاکلیٹ سے بنے لباس پہن کر تماشائیوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں دنیا کے سب سے بڑے دبئی فیئر چاکلیٹ شو کا میلہ سج گیا ہے، جہاں ماڈلز نے بھی چاکلیٹس سے بنے خوبصورت لباس زیب تن کر کے ریمپ پر واک کی۔


غیر ملکی میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چاکلیٹ شو کا انعقاد پیرس کے ’سیلون آف چاکلیٹ‘ نامی ادارے نے کیا، جس میں شامل ماڈلز نے چاکلیٹ سے بنے خوبصورت اور دیدہ زیب لباس پہن کر ریمپ پر حسن کے جلوے بکھیرے جنہیں دیکھ کر لوگ بھی حیران رہ گئے۔

اس شو میں ماڈلز نے مختلف ڈیزائن کے چاکلیٹ سے بنے لباس کچھ اس طرح پہن رکھے تھے کہ دیکھنے والے بھی چاکلیٹ سے بنائے گئے ان خوبصورت ملبوسات کو بنانے کے فن کی داد دیئے بغیر نہ رہ سکے۔

دبئی میں منعقد چاکلیٹ شو میں 50 نمائش کنندگان اور پیسٹری بنانے والے تیس ورلڈ کلاس شیفس اور چاکلیٹ کھانے کے شوقین ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل عالمی چاکلیٹ شو نیویارک، ٹوکیو، لندن، برسلز، کلون، ماسکو، شنگائی، زیورخ اور بیروت سمیت کئی ممالک میں منعقد ہوچکا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
