Advertisement
Advertisement
Advertisement

خوبانی کھانے کے بعد کیا آپ بھی اس کا بیج توڑ کر بادام کھاتے ہیں؟ پہلے نقصان جان لیں

Now Reading:

خوبانی کھانے کے بعد کیا آپ بھی اس کا بیج توڑ کر بادام کھاتے ہیں؟ پہلے نقصان جان لیں

خوبانی میں موجود بادام بہت میٹھا ہوتا ہے اور بچے بھی خوبانی کے بیجوں کو بہت شوق سے کھاتے ہیں لیکن ان کو کھانے کے کچھ نقصان بھی ہیں۔

خوبانی کا بادام حاملہ خواتین ہر گز نہ کھائیں کیونکہ اس سے پیٹ میں درد بھی ہوگا اور یہ آنے والے بچے کی صحت کے لئے بھی غیر موزوں ہے۔

دودھ پلانے والی ماؤں کے لئے یہ بادام مضرِ صحت ثابت ہوتا ہے کیونکہ اس سے دودھ کی مقدار میں کمی ہوتی ہے اور بچے کا پیٹ بھی اس سخت اجزاء کو برداشت نہیں کر پاتا۔

خوبانی کا بادام ایمگڈالن نامی کیمیکل سے بھرپور ہوتا ہے جو کینسر کے مرض میں مزید نقصان دہ ثابت ہوتا ہے اس لئے وہ لوگ جن کو یہ بیماری ہے وہ قطعی اس کو استعمال نہ کریں۔

Advertisement

یہ ایمگڈالن نامی جز جسم کے اندر جا کر کر سائنایئڈ زہر بناتا ہے جسے ایک محدود مقدار سے زیادہ کھایا جائے تو موت واقع ہوسکتی ہے۔

اس کو کھانے سے الٹی، خون کے دباؤ کا مسئلہ، سر چکرانا اور شریانوں کو نقصان بھی پہنچ سکتا ہے۔

اگر خوبانی کے بادام کے فائدے کی بات کریں تو اس بادام سے نکلا ہوا تیل بالوں کی افزائش اور نشوونما کے لئے بہت فائدے مند ہے، اس کو بالوں کی جڑوں میں ہفتے میں 2 مرتبہ لگائیں اور کچھ گھنٹے کے بعد دھو لیں۔

اگر خوبانی کے بیج کا پاؤڈر بنا کر گرم پانی کے ساتھ پھانکیں تو یہ قبض کا ایک بہترین علاج ہے۔

وہ بچے جن کو پھوڑے پھنسیاں زیادہ نکلنے کی شکایت ہو وہ اس بادام کو دودھ کے ساتھ بلینڈ کرکے چہرے پر لگائیں اس سے ٹھندک بھی ملے گی، دانے بھی ختم ہوں گے اور آپ کی جلد بھی چمکدار ہو جائے گی۔

اس کے علاوہ یہ بادام چونکہ کئی کیمیکلز کا مرکب ہے تو یہ وزن میں تیزی سے کمی کرتا ہے، اس کو پانی میں ابال کر پی لیں یہ فائدے مند نسخہ ہے لیکن اگر بلڈپریشر جیسے مسائل ہیں تو ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر