پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار، پروڈیوسر اور ہدایات کار یاسر نواز کا کہنا ہےکہ مریم نواز جوان نہیں مگر دیکھنے میں جوان لگتی ہیں۔
یاسر نواز نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی خوبصورتی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دیکھنے میں بالکل جوان لگتی ہیں، مریم نواز ایک سمجھدار اور باوقار سیاستدان ہیں، جبکہ نواز شریف کا نام سن کر ذہن میں نہاری اور پھجے کے پائے کا خیال آتا ہے۔

ان جذبات کا اظہار انہوں نے ایک ویب شو کے دوران اس وقت کیا جب ان سے مشہور شخصیات کا نام سن کر اپنے ذہن میں آنے والے تاثرات کو زبان پر لانے کی فرمائش کی گئی۔
اس کے علاوہ انہوں نے کہاکہ نامور اداکار ہمایوں سعید کو ذہن میں رکھوں تو بیوی، بیوی کا خوف اور پکڑے جانے کا ڈر ذہن میں گردش کرنے لگتا ہے۔
عامر لیاقت سے متعلق پوچھے گئے سوال پر یاسر نواز کا کہنا تھا کہ انھیں دیکھ کر شادیاں ، شہنائیاں اور اسٹیج ہی ذہن میں آتے ہیں۔
دورسری جانب نامور اینکر اقرار الحسن نے بھی مسلم لیگ ن کے گجرات میں ہونے والے جلسے اور مریم نواز کی تعریف کی ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
