Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہڈیاں کمزور ہیں، تو ان غذاؤں کو زندگی کا حصہ بنا لیں

Now Reading:

ہڈیاں کمزور ہیں، تو ان غذاؤں کو زندگی کا حصہ بنا لیں

اگر آپ کی ہڈیاں بھی کمزور ہیں اور ان میں سے آواز آنے لگی ہے تو ان  ذاوں کو زندگی کا حصہ بنا لیں۔ جس سے آپ کی ہڈیاں مضبوط اور آپ چاق و چوبند ہو جائیں گے۔

ہڈیوں کو مضبوط بنانے والے کھانے:

٭ دہی:

دہی میں پروبایوٹیکس، کیلشیئم، پوٹاشیم، وٹامن ڈی، اے اور فولیٹ شامل ہوتے ہیں جو ہڈیوں کی کمزوری اور فریکچر کے بعد ہونے والے درد کو کنٹرول کرتا ہے۔

اس لئے اس کو روزانہ چاہے ایک چمچ ہی کھائیں مگر استعمال میں لازمی رکھیں۔

Advertisement

٭ دودھ:

دودھ میں کیلشیئم، فاسفورس، وٹامنز اے اور ڈی پایا جاتا ہے اسی لئے وہ بچے جنہں شروع سے دودھ پلایا جاتا ہے ان کی ہڈیاں بڑھاپے تک مضبوط رہتی ہیں۔

اگر آپ کے ساتھ ہڈیوں کا مسئلہ ہے تو روزانہ دن میں دو کپ دودھ لازمی پیئیں ایک مرتبہ رات کو سوتے وقت اور ایک مرتبہ صبح نہارمنہ۔

 دودھ پینے سے میٹابولزم بھی بوسٹ ہوتا ہے ساتھ ہی اس میں موجود کیلشئیم براہِ راست ہڈیوں کے فلوئیڈ میں شامل ہو کر آپ کو فائدہ دیتے ہیں۔

٭ پنیر:

پنیر میں کیلشیئم دودھ کے مقابلے دو گنا زیادہ ہوتا ہے اس کے ساتھ اس میں وٹامن اے، بی 12، زنک اور فاسفورس بھی پایا جاتا ہے جو ہڈیوں کے کڑکنے کی آوازوں کو کنٹرول کرتا ہے۔

Advertisement

٭ انڈے:

انڈے میں وٹامن اے، ڈی، کے، ای اور کیلشیئم موجود ہوتا ہے ساتھ ہی اس میں شامل پروٹین ہڈیوں کے درمیان ہونے والے گیپ کو ختم کرکے ان کو مضبوط بنانے میں آپ کی مدد کرتا ہے۔

٭ سبز پتوں والی سبزیاں

ہرے پتوں والی سبزیوں جیسے پالک، ہرا دھنیا، پودینہ، گوبھی اور ساگ میں کیلشیئم، اینٹی آکسائیڈنٹس، وٹامن کے اور سی ہوتا ہے۔

ان کو اپنی روزمرہ غذا میں استعمال کرنے سے نہ صرف ہڈیوں مضبوط ہوتی ہیں ساتھ ہی آپ کا مدافعتی نظام بھی بہتر ہوتا ہے۔

٭ خشک میوہ جات:

Advertisement

خشک میووں میں میگنیشم ہوتا ہے جس کو ہڈیاں اپنے اندر جذب کرلیتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ موسم کے لحاظ سے خشک میوے کھانے صحت کے لئے بہت ضروری ہیں۔

٭ آلو بخارہ:

 آلو بخارے میں موجود  وٹامن سی اور ڈیٹاکسنگ ایجنٹس ہڈیوں کو 20 فیصد تک محفوظ رکھنے میں مدد دیتے ہیں ساتھ ہی جسم کے فاضل مادوں کو نکالتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سرجری کے بغیر گھٹنے کے درد کا آسان علاج دریافت
یہ عام سا مشروب اینٹی بایوٹکس کی افادیت کو کم کرسکتا ہے
پنجاب کی جیلوں میں قید سینکڑوں مریضوں کے ایڈز میں مبتلا ہونے کا انکشاف
پنجاب میں مون سون اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض پھیلنے لگے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر