Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان کے شر سے عوام کو بچانا میرا فرض ہے، مریم نواز

Now Reading:

عمران خان کے شر سے عوام کو بچانا میرا فرض ہے، مریم نواز

مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کے شر سے اپنے ملک کے عوام کو بچانا میرا فرض ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے گجرات میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گجرات والو آپ نے تمام جلسوں کا ریکارڈ توڑ دیا، آج ملک کا گرم ترین دن لیکن لگتا ہے گجرات والوں کو اس کی  کوئی پرواہ نہیں، آپ نے جو عزت دی اس پر گجرات والوں کی شکر گزار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان جیسے جھوٹے اور دغا باز کا نام لیتے ہوئے تکلیف ہوتی ہے، اس فتنے کے شر سے اپنے ملک کے عوام کو بچانا میرا فرض ہے

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر  نے یہ بھی کہا کہ عمران خان آج بچوں جیسے بہانے کر رہا ہے، عمران خان اب اپنی جان کو خطرہ کا جھوٹ گھڑ لایا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ عوام جب جب چار سالہ کارکردگی کا مطالبہ کرتی ہے تو جواب صفر ہوتا ہے۔

Advertisement

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ خان صاحب ہم اپنے بدترین دشمن کے مرنے کی بھی دعا نہیں کرتے، اللہ کرے تم زندہ رہو اور نواز شریف کی کامیابیاں دیکھ دیکھ کر لوٹ پوٹ ہوتے رہو۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ یہ جھوٹا شخص تمام حدیں عبور کر گیا ہے، اس کو اس کے ساتھیوں نے بے عزت کر کے نکالا۔ تم ویڈیو سامنے لاؤ نواز شریف تم کو سیکیورٹی دے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر