Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی سی بی کا بڑا اعلان ،کورونا کے باعث اپنایا جانے والا بائیوسیکور ببل  ختم کردیا

Now Reading:

پی سی بی کا بڑا اعلان ،کورونا کے باعث اپنایا جانے والا بائیوسیکور ببل  ختم کردیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دنیا میں کورونا کی صورتحال کے باعث 2 برس قبل کرکٹ مقابلوں میں اپنایا جانے والا بائیو سیکور ببل ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان سمیع برنی نے بائیو سیکور ببل ختم کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ کوویڈ 19 کی صورتحال میں بہتری کے بعد کیا گیا ہے، کورونا کے آغاز پر پی ایس ایل کے میچز بند دروازوں میں کروا کر پی سی بی بائیو سیوکر ببل ماحول اپنانے والا دنیا کا پہلا کرکٹ بورڈ بنا تھا۔

بورڈ کے اس تاریخی فیصلے کے بعد مقابلوں میں شریک کرکٹرز اب کمروں میں بند نہیں رہیں گے، اس کا اطلاق سری لنکا ویمن کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان سے ہوگا جبکہ حالات موزوں ہونے پر جون میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل ہوم سیریز بھی بائیو سیکور ببل ماحول سے آزاد ہوگی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں اور آفیشلز کو احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے سماجی فاصلہ رکھنے سمیت دیگر اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ دوران مقابلہ کسی بھی کھلاڑی یا آفیشل میں علامات ظاہر ہونے پر رپیپڈ ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی صورت میں ضابطہ کے مطابق پی آر سی ٹیسٹ کے بعد آئسولیٹ کردیا جائے گا۔

Advertisement

ایک سوال کے جواب میں بورڈ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کپ کے فائنل میں بائیو سیکور ببل ماحول ختم کرنے کا تجربہ کیا گیا تھا، اس تجربے میں کامیابی پر کرکٹ ایونٹس میں بائیو سیکورببل جاری نہ رکھنے کا فیصلہ ہوا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
کوشش ہوگی بابر اعظم کو آؤٹ کرکے شائقین کو چپ کروائیں، جنوبی افریقی کپتان
17 سال بعد فیصل آباد میں کرکٹ کی واپسی؛ شاہین آفریدی جیت کے لیے پرعزم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر