
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ بلوچستان کے نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں اور انہیں قومی دھارے میں شامل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت بلوچستان میں اعلیٰ تعلیمی منصوبوں کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں ایچ ای سی کے عہدیداران نے شرکت کی۔
بلوچستان میں اعلی تعلیمی منصوبوں کا جائزہ HEC سےلیا-بلوچستان میں یونیورسٹیز کے لئے 5 ہزار نئے سکالر شپس کی سکیم تیار کرنے کی ہدایت کی- بلوچستان کے نوجوانوں کو تعلیم اور روزگار کے اعلی مواقع فراہم کئے جائیں گے- سکالرشپس پروگرامز میں شفافیت اور میرٹ کو بھی یقینی بنایا جائے گا- pic.twitter.com/fY1FOypIlj
Advertisement— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) May 10, 2022
اس موقع پر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے نوجوانوں کو تعلیم اور روزگار کے اعلیٰ مواقع فراہم کئے جائیں گے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ بلوچستان میں یونیورسٹیز کے لئے پانچ ہزار نئے اسکالر شپس کی اسکیم تیار کی جائے اور اسکالرشپس پروگرامز میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنایا جائے۔
اجلاس کے دوران ہدایات جاری کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں وفاقی حکومت کے تحت زیر تعمیر جامعات کو جلد مکمل کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں اور انہیں قومی دھارے میں شامل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News