
ڈیری اینڈ کاسٹل فارمرز ایسوسی ایشن (ڈی سی ایف اے) نے شہر کراچی میں دودہ کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے بڑھانے کا اعلان کیا ہے،جو کہ 26 مئی سے پورے شہر میں لاگو ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کمیٹی کے صدر مبشر قدیر عباسی نے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ دودہ کی قیمت میں اضافہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے دودہ کی قیمت میں 30 روپے بڑھانے تھے لیکن عوام کے مسائل کو پیش نظر رکھتے ہوئے 10 روپے کا اضافہ کیا ہے۔
شہر قائد میں دودھ کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپیہ فی لیٹر کا اضافہ کردیا گیا ہے جو کہ مورخہ 26 مئی سے شہر بھر میں لاگو ہوگا۔
مبشر قدیر عباسی
صدر کراچی کمیٹی
ڈی سی ایف اے پاکستان
رابطہ نمبر ، 03432751520@SAliRaza021 @geonews_urdu @arynewsud @DailyUrduPoint @indyurdu pic.twitter.com/WeqlN3xRZSAdvertisement— Dairy & Cattle Farmers Association (DCFA) Pakistan (@DCFAPakistan) May 24, 2022
مبشر قدیر عباسی نے مزید کہا کہ کمشنر کراچی ہمیں’کاسٹ آف پروڈکشن‘ کے مطابق دودہ کا ریٹ نہیں دے رہے اس وجہ سے دودہ کا ریٹ بڑھانا ہماری مجبوری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News