Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت، چھتیس گڑھ میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، دو پائلٹ ہلاک

Now Reading:

بھارت، چھتیس گڑھ میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، دو پائلٹ ہلاک

بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے شہر رائے پور کے ائیرپورٹ پر ہیلی کاپٹر گر کا تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹ ہلاک ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر میں اس وقت آگ لگ گئی جب پائلٹ ہیلی کاپٹر کو لینڈ کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ حادثے میں جہاز میں سوار دونوں پائلٹ ہلاک ہو گئے۔

مقامی پولیس نے کہا کہ اس حادثے میں کیپٹن گوپال کرشنا پانڈا اور کیپٹن اے پی شریواستو ہلاک ہو گئے۔

پولیس کے مطابق حادثے کے مقام پر آگ لگ گئی تھی جس پر فائر فائٹرز نے قابو پالیا، پولیس نے حادثے کے مقام کو گھیرے میں لے لیا ہے، اور حادثے کی وجوہات کے لئے اپنی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ  بگھیل نے اپنے ایک ٹوئٹ میں دونوں پائلٹس کو خراج عقیدت پیش کیا۔

Advertisement

وزیر اعلیٰ بگھیل نے کہا کہ رائے پور کے ہوائی اڈے پر سرکاری ہیلی کاپٹر کے حادثے کے بارے میں ابھی ایک افسوسناک خبر ملی ہے۔ اس المناک حادثے میں ہمارے دونوں پائلٹ کیپٹن پانڈا اور کیپٹن سریواستو کی موت ہو گئی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ اوپر والا اس وقت ان کے اہل خانہ کو طاقت اور مرحوم کی روح کو سکون عطا کرے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
اسرائیلی ٹی وی نے ٹرمپ کو بادشاہ بنا کر امن  کی کوششوں  کو مذاق بنا دیا
مستقبل کے غزہ میں حماس کا کوئی کردار نہیں ہو گا ، مارکو روبیو
غزہ کا انتظام ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے حوالے کرنے پر اتفاق ہوگیا ، حماس کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر