 
                                                                              منہ میں چھالے نکل جائیں تو کھانا پینا مشکل ہو جاتا ہے کبھی تو چھالے اتنے تکلیف دہ ہوتے ہیں کہ بولنے میں بھی تکلیف دیتے ہیں۔
یہ دنیا بھر میں بہت عام مسئلہ ہے جس کا سامنا ہر 5 میں سے ایک فرد کو اکثر ہوتا ہے۔
ان چھالوں کی تاحال کوئی وجہ سامنے نہیں آئی مگر یہی مانا جاتا ہے کہ دانتوں کو رگڑ کر برش کرنے، مرچ مصالحے والے کھانے کھانے، پیٹ کی گرمی اور معدے کی گرمی کی وجہ سے منہ میں چھالے نکلتے ہیں۔
چھالوں کا علاج کریں:
مندرجہ ذیل طریقوں سے چھالوں کا گھر میں علاج ممکن ہے۔
• ٹی بیگز
چائے میں ایک ایسا جُز پایا جاتا ہے جس سے منہ کے چھالوں میں آرام آتا ہے، اور چائے میں ایسے بھی کئی جُز ہوتے ہیں جو درد اور تکلیف میں کمی کا سبب بنتے ہیں اس لئے استعمال شدہ ٹی بیگ کو اگر 5 منٹ تک چھالوں پر لگایا جائے یہ ٹھیک ہوں گے اور درد میں آرام آئے گا۔
• نمکین پانی
نمک چھالوں میں موجود بیکٹیریا کا خاتمہ کر سکتا ہے، پانی میں نمک ملا کر اس سے کلیاں کریں اور پانی میں نمک ملا کر ٹشو کی مدد سے چھالوں پر یہ محلول لگائیں تو یہ ٹھیک ہو جائیں گے۔
• بیکنگ سوڈا
بیکنگ سوڈا تیزابیت کو ختم کرنے کے لئے مفید ہے، اور اس تیزابیت کے خاتمے کے باعث منہ میں چھالے بھی نہیں نکلتے، جبکہ بیکنگ سوڈا چھالوں کے بیکٹیریا کا بھی خاتمہ کرتا ہے۔
منہ کے چھالے ختم کرنے کے لئے ایک ایک کپ گرم پانی میں آدھا چائے کا چمچ بیکنگ سوڈا ڈال کر اس سے کلیاں کریں چھالے فوری ٹھیک ہوں گے۔
• ایلوویرا
ایلووریرا جل کے اتنے فوائد ہیں کہ اسے جادوئی پودا کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔
ایلوویرا جل کو چھالوں پر لگانے سے ان کی سوزش اور تکلیف دور ہو گی اور یہ جلد ختم ہوں گے، اس عمل کو دن میں 2 سے 3 بار دہرائیں۔
• وٹامن ای
وٹامن ای میں انفیکشن سے تحفظ فراہم کرنے کی خصوصیات موجود ہوتی ہیں ایک وٹامن ای کا کیپسول کاٹ کر چھالوں پر لگا لیا جائے تو اس کا یہ تیل چھالے پر ایک حفاظتی تہہ بنا دے گا جو اسے انفیکشن سےمحفوظ رکھے گا اور جلد ٹھیک کر دے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 