Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستانی امن دستے عالمی امن کے لیے ملک کے ثابت قدم عزم کی مثال ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

Now Reading:

پاکستانی امن دستے عالمی امن کے لیے ملک کے ثابت قدم عزم کی مثال ہیں، ترجمان دفتر خارجہ
ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستانی امن دستے عالمی امن کے لیے ملک کے ثابت قدم عزم کی مثال ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے امن دستوں کا عالمی دن منانے میں عالمی برادری کے ساتھ شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے امن مشن میں سب سے زیادہ فوجی تعاون کرنے والے ممالک میں سے ایک ہے۔

عاصم افتخار احمد نے یہ بھی کہا کہ پاکستان دنیا کے کئی ایک تنازعات سے متاثرہ علاقوں میں سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے میں “بلیو ہیلمٹ” کے اہم کردار کی قدر کرتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم اقوام متحدہ کی امن فوج کی دینا بھر میں خدمات اور قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، ہم امن، استحکام اور تعاون کے مشترکہ نظریات کو آگے بڑھانے کے لیے اقوام متحدہ کے ساتھ کام جاری رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

Advertisement

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کو چھ دہائیوں پر محیط اقوام متحدہ کے امن مشن میں اپنی دیرینہ اور مسلسل شراکت پر فخر ہے،1960 سے ہمارے 2 لاکھ سے زیادہ مرد اور خواتین نے اقوام متحدہ کے 46 مشنز میں عزت اور بہادری کے ساتھ خدمات انجام دیں۔

عاصم افتخار احمد نے کہا کہ پاکستانی امن دستوں نے ہمیشہ ہر مشن میں جہاں انہوں نے حصہ لیا ہے،اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور لگن کے ذریعے خود کو ممتاز کیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمارے 169 بہادر امن دستوں نے بین الاقوامی امن اور سلامتی کے مقصد کے لیے فرض کی ادائیگی میں لازوال قربانیاں دی ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی خواتین کے امن دستے بھی تنازعات اور تنازعات کے بعد کے حالات میں مدد فراہم کر رہے ہیں، ہماری خواتین افسروں کی ایک ٹیم اس وقت اقوام متحدہ جمہوریہ کانگوکے امن مشن میںخدمات انجام دے رہی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جمہوریہ کانگو میں تعینات ہماری خواتین کی ٹیم میں، ڈاکٹر، نرسیں، ماہرین نفسیات، تناؤ کم کرنے والے کونسلر، پیشہ ورانہ تربیت کے افسران، صنفی امور کے ماہرین، لاجسٹکس آفیسرز اورآپریشن افسران شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے کانگو مشن میں ہماری تعیناتیاں پائیدار امن اور سلامتی کے فروغ میں خواتین کے اہم کردار کے لیے پاکستان کی گہری وابستگی کی عکاسی کرتی ہیں۔

Advertisement

عاصم افتخار احمد نے  یہ بھی کہا کہ اقوام متحدہ کے امن مشن میں پاکستان کا تعاون امن کے قیام اور پالیسی کی ترقی میں ہماری مسلسل مصروفیت کی تکمیل کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے سب سے قدیم فوجی مبصر گروپ برائے انڈیا و پاکستان میں ایک سرکردہ فوجی تعاون کرنے والے ملک کے ساتھ ساتھ ایک میزبان ملک کے طور پر امن قائم کرنے کے لیے ایک منفرد نقطہ نظر پیش کرتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے زیراہتمام بین الاقوامی امن اور سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے اس کے امن مشن کویقینی بنانے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یوم آزادی گلگت بلتستان پر آئی ایس پی آر نے خوبصورت نغمہ جاری کردیا
یکم نومبر 1947؛ گلگت بلتستان کا ڈوگرا راج سے آزادی کا دن
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
تیل و گیس کی تلاش ، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
27 ویں آئینی ترمیم پیر کو پارلیمنٹ میں پیش کی جا رہی ہے ، کامران مرتضیٰ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر