Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر خارجہ کا دورہ امریکہ اہم ہے، حنا ربانی

Now Reading:

وزیر خارجہ کا دورہ امریکہ اہم ہے، حنا ربانی

حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ کا دورہ امریکہ اہم ہے۔

وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر خارجہ کا دورہ امریکہ اہم ہے، امریکہ دورے میں دو اہم ملاقاتیں ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ ایک گلوبل فوڈ سیکیورٹی پر اور دوسری پیس اینڈ سیکیورٹی کے حوالے سے، بطور خوراک کی کمی کا کار ملک ہمارے لیے گلوبل فوڈ سیکیورٹی اجلاس اہم ہے۔

حنا ربانی کھر کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ ان اہم ملاقاتوں میں پاکستان کا موقف پیش کریں گے جبکہ ہم ایک تنازع شدہ ملک کا ہمسایہ ہونے کے ناطے اپنے تجربات بیان کریں گے۔

وزیر مملکت برائے خارجہ امور کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم بتائیں گے کہ پاکستان کبھی بھی تنازع کا حصہ نہیں بننا چاہتا اور ہم ہر پلیٹ فارم کا استعمال جارحانہ انداز میں کریں گے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو موثر انداز میں اجاگر کیا جائے گا۔

حنا ربانی کھر نے یہ بھی کہا کہ وزیرخارجہ کی انٹونی بلنکن سے ملاقات 18 مئی کو ہوگی جبکہ ملاقات پاک امریکہ تعلقات اور ان پر افغانستان کے حالات کے اثرات کے حوالے سے اہم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکہ کی اعلان شدہ مفادات میں افغانستان کے حوالے سے زیادہ فرق نہیں ہے جبکہ ہم پاکستان کے مفادارٹ کا خیال رکھیں گے۔

حنا ربانی کھر نے کہا کہ جرمن اور اطالوی وفود سے بھی ملاقاتیں ہوں گی ، وزیر خارجہ کے دورہ امریکہ کے بعد چین کا دورہ متوقع ہے۔

وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر کا مزید کہنا تھا کہ دورہ چین کے بعد وزیر خارجہ ڈیووس جائیں گے وہاں وزیر خارجہ عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور پھر سر فہرست
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیاں؛ 18 دہشتگرد ہلاک
کرم میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، 7 بھارتی سرپرست خوارج ہلاک، کیپٹن سمیت 6 جوان شہید
ضرورت پڑی تو افغانستان کے اندر جا کر بھرپور جواب دیں گے، خواجہ آصف
تافتان بارڈر پر بلٹ پروف گلاس کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر