Advertisement
Advertisement
Advertisement

آپ کو بھی پیروں کے نیچے اور اوپر دانے نکلنے لگے ہیں تو جانیں انہیں ختم کرنے کی ٹپس

Now Reading:

آپ کو بھی پیروں کے نیچے اور اوپر دانے نکلنے لگے ہیں تو جانیں انہیں ختم کرنے کی ٹپس

پاؤں کے حوالے سے بات کی جائے تو ہر شخص ہی ہاتھ پاؤں دھوتا ہے صاف رکھتا ہے۔ لیکن بعض اوقات صاف ستھرے پاؤں میں بھی کسی اندرونی یا بیرونی مسائل کی وجہ سے دانے، پھنسیاں اور چھالے نکل آتے ہیں جن کی وجہ سے چلنے پھرنے میں بھی تکلیف محسوس ہونے لگتی ہے۔

 ان دانوں سے وقتاً فوقتاً زرد سیال مادہ بھی نکلنے لگتا ہے جو بعد میں انفیکشن کی بڑی وجہ بھی بنتا ہے۔

اگر آپ کے ساتھ بھی یہ مسئلہ ہے تو ہم آپ کو بتا رہے ہیں کہ کس طرح آپ ان دانوں کو ختم کرنے کے لئے گھر میں علاج کرسکتے ہیں۔

گھریلو نسخے:

• لیموں:

Advertisement

لیموں میں سٹرک ایسڈ پایا جاتا ہے جو کہ جلد کی خوبصورتی میں اہم کردار کرتا ہے اور اس سے کوئی نقصان بھی نہیں ہوتا۔ اس لئے اگر آپ کو پاؤں میں دانے یا پھنسیوں کا مسئلہ ہے تو آپ لیموں کے رس کو مطلوبہ جگہ پر لگا کر15 منٹ کے لئے چھوڑ دیں اور خشک ہونے دیں بعد میں روئی کی مدد سے آہستہ سے صاف کرلیں ایسا کرنے سے جلد کی اوپری سطح پر موجود پس نرم ہو کر آسانی سے باہر نکل جائے گی اور اس عمل کو دن میں کئی مرتبہ دہرانے سے یہ مکمل طور پر ختم ہو جائے گی۔

• پیاز:

پیاز اینٹی بیکٹریل اور اینٹی فنگل ہوتی ہے جو پاؤں میں اوپر یا نیچے نکلنے والی ان پھنسیوں کو ختم کرنے میں مدد دیتی ہے۔ پیاز کے رس کو مطلوبہ جگہ پر لگائیں اور کھلا چھوڑ دیں۔ پھر روئی کی مدد سے اس کو صاف کرلیں۔

• کیسٹر آئل:

کیسٹر آئل اپنی اینٹی بیکٹیریل اور سوزش کو ختم کرنے کے لئے مفید ہے۔ ایک کپ گرم پانی میں دو چمچ کیسٹر آئل ڈال کر مکس کریں اور اس کو دانوں پر لگائیں۔ اس کے کوئی سائیڈ افیکٹ نہیں ہے۔ رات کو لگا کر سونا مفید ہے۔

• لہسن:

Advertisement

لہسن قدرتی اینٹی بائیوٹک ہے جو انسانی جسم پر کسی بھی بیماری یا الرجی کی مزاحمت کرتا ہے ۔ لہسن کا پیسٹ بنا کر آپ پھنسیوں پر لگائیں اس سے آپ کو کچھ جلن بھی محسوس ہوگی مگر کچھ روز کے باقاردہ استعمال کے بعد آپ کے دانوں کی تکلیف بھی کم ہوجائے گی اور اندر موجود مادہ بھی جلد ہی خارج ہوجائے گا۔

• بیکنگ سوڈا:

بیکنگ سوڈا جراثیم کش ہے اس کو استعمال کرنے سے بھی آپ کو ان دانوں میں فائدہ ہوسکتا ہے۔

• انناس:

انناس میں مینگنیز، کولاجن اور دیگر عناصر پائے جاتے ہیں جو ہماری صحت کے لئے مفید ہیں۔

انناس کا ایک ٹکڑا کاٹ کر اس کو دانے کی جگہ پر رکھیں اور بینڈج والی پٹی باندھ لیں۔

Advertisement

صبح جب آپ اس کو دیکھیں گے تو سوجن کسی حد تک کم ہوجائے گی اور روزانہ کے استعمال سے پھنسیاں مکمل ختم ہوجائیں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لاہور کی فضا خطرنات ترین حد تک آلودہ قرار، نئی دہلی دوسرا آلودہ ترین شہر
نئی دہلی میں اسموگ کی صورتحال بدترین ہوگئی، لاہور کا دوسرا نمبر
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر