قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ ساری عوام عمران خان کے ساتھ یک آواز ہوکر کھڑی ہے۔
تفصیلات کے مطابق حقیقی آزادی مارچ مہم کے سلسلے میں کراچی کے پی ایس 99 کے علاقے فقیرا میں پی ٹی آئی کا پاور شو ہوا جس میں پی ٹی آئی کارکنوں سمیت شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کے پہنچنے پر شاندار استقبال امپورٹڈ حکومت کے خلاف نعریباِزی ہوئی۔
اس موقع پر حلیم عادل شیخ نے کہا کہ موجودہ وزیر دفاع کا وینٹیلیٹر بھی امریکا کے پاس ہے، ایسے وزیر ملک کا دفاع نہیں کر سکتے۔
قائد حزب اختلاف سندھ کا کہنا ہے کہ عمران خان غیرتمند لیڈر ہیں جنہوں نے ملک و قوم کا سودا نہیں کیا، امریکیوں کو جب افغانستان سے شکست ہوئی تو عمران خان سے اڈے مانگے گئے، عمران خان نے ابسلوٹلی ناٹ کہہ کر جرئتمندی کا ثبوت دیا۔
حلیم عادل شیخ نے کہا کہ عوام کا یوں نکلنا روٹین نہیں ہے یہ پاکستان کے مستقبل کا معاملہ ہے، ساری عوام عمران خان کے ساتھ یک آواز ہوکر کھڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کہتا ہے کپڑے بیچ کر آٹا سستا کروں گا، جن کے کپڑے سے کرپشن کی بدبو آرہی ہو اسے کوئی نہیں خریدے گا۔
حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ عمران خان چاہتے تو بادشاہ والی زندگی گزار سکتے تھے، لیکن عمران خان ملک و قوم کے لئے حقیقی جدوجہد کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
